ETV Bharat / state

مہینوں بعد سکولز میں رونقیں لوٹ آئیں - مسلم اردو گرلز ہائی سکول اردو نیوز

ملک میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن اور ان لاک کا دور چلتا رہا جس کے سبب دیگر سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ساتھ سکولز بھی بند تھے۔

مہینوں بعد سکولز میں رونقیں لوٹ آئیں
مہینوں بعد سکولز میں رونقیں لوٹ آئیں
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 7:39 AM IST

ریاست بہار کی طرح بھاگلپور کے سکولز میں بھی تقریباً نو مہینے بعد پڑھائی شروع ہوگئی ہے۔ یہ مسلم اردو گرلز ہائی سکول کی درس گاہ کا نظارہ ہے جہاں سکول کھلنے کے پہلے ہی دن بڑی تعداد میں طالبات درسگاہ پہنچی اور کلاس شروع کی۔

مہینوں بعد سکولز میں رونقیں لوٹ آئیں

لاک ڈاؤن کے باعث طلبا و طالبات کی پڑھائی کا بے حد نقصان ہواہے اس لیے طالبات خوش ہیں کہ سکول کھلنے سے ان کی تعلیم کے دور کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

کلاس روم میں طلبہ و طالبات سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اور ماسک لگا کر پڑھائی کرتے نظر آئے۔

چونکہ مارچ کے بعد سے کلاسز نہیں ہوئی ہیں تو نصاب جلد مکمل کرانا اساتذہ کی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

بھاگلپور کے سکولز میں بھی تقریباً نو مہینے بعد پڑھائی شروع ہوگئی ہے

مسلم اردو گرلز ہائی سکول کی نائب پرنسپل ریشمہ نگار نے بتایا کہ سماجی دوری کا پاس رکھتے ہوئے کلاس میں طالبات بیٹھ رہی ہیں ساتھ ہی سبھی بچوں کو ماسک دیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ریاست بہار میں چار جنوری سے 9ویں سے 12ویں جماعت کے لیے سکول کھل گئے ہیں حالانکہ چھوٹی جماعتوں کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت نے ابھی تک نہیں لیا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت اس پر بھی جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔

بہرحال بڑی جماعتوں کے لیے ہی صحیح سکول کھلنے سے تعلیمی اداروں میں مہینوں سے چھائی ویرانی دور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.