گیا:بہار کے ضلع گیا میں دن بہ دن گرمی بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 7 دنوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 20 اپریل تک گیا میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران آج 18 اپریل اور 17 اپریل یعنی سوموار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تھا۔
گیا ہوائی اڈے پر واقع موسمیاتی مرکز کے سائنسدان شیلیندر پٹیل نے اس کی تصدیق کی اور کہا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہاہے ، وہیں شدیدگرمی کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی گیا کے باشندوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تیاریاں کی گئی ہیں۔ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کو بہتر علاج کے لئے خصوصی وارڈ بنوایا گیا ہے۔
انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں ایک وارڈ کو ریزرو کیا گیا ہے تاکہ گرمی اور لہر کی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تو انہیں فوری طور پر راحت پہنچاتے ہوئے بہترین علاج کیا جا سکے۔گرمی اور لہر اس قدر بڑھی ہے کہ گزشتہ دو دنوں دو مرتبہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کرنی پڑی ہے۔آج پھر ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے اسکولوں کے وقت بدلنے کی ہدایت دی ہے۔
آج سے سرکاری وغیرسرکاری اسکولوں میں صبح ساڑھے بجے سے کلاس شروع ہوجائیں گے جبکہ ساڑھے دس بجے اسکولوں میں چھٹی ہوجائے گی۔ اگلی ہدایت تک اس پر سبھی اسکول عمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramadan 2023 مہنگائی اور پرتشدد واقعات کی وجہ سے ٹیلرنگ کا کام متاثر
ضلع ایجوکیشن افسر راج دیو رام نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ گیا کی ہدایات کے مطابق ضلع کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری پرائمری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سوموار سے صبح کے سیشن میں صبح 6:30 بجے سے 11:30 بجے سے بدل کر اب صبح ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک تدریسی کاروائی منعقد کردی گئی ہے ۔