ETV Bharat / state

کیمور: جواہر نوودیہ ودیالیہ کے پرنسپل کی کورونا سے موت

کیمور میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کووڈ کی دوسری لہر کیمور میں خطرناک ہو گئی ہے۔ جواہر نوودیہ ودیالیہ چوریسیا کے پرنسپل آر کے سونی (43 سال) کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہو گئی۔ ایک ہفتہ پہلے انہیں کورونا مثبت پایا گیا تھا۔

کیمور: جواہر نودیہ ودیالیہ کے پرنسپل کی کورونا سے موت

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 4:33 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) روز بروز تیزی سے قہر برپا کرتا جا رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

وہیں، ریاست بہار کے کیمور میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کووڈ کی دوسری لہر کیمور میں خطرناک ہو گٸی ہے۔

جواہر نوودیہ ودیالیہ چوریسیا کے پرنسپل آر کے سونی (43 سال) کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہو گئی۔ ایک ہفتہ پہلے انہیں کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ پرنسپل مدھیہ پردیش کے ضلع رییوان سے تعلق رکھتے تھے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ جواہر نودیہ ودیالیہ کے پرنسپل سمیت 14 افراد کورونا سے متاثر تھے۔ سبھی کو اسکول کے ہی رہائشی علاقے میں آئسولیٹ کیا گیا تھا۔

تین دن قبل پرنسپل کی طبیعت زیادہ خراب ہوتی دیکھ کر انہیں تشویشناک حالات میں بی ایچ یو بنارس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح انہوں نے دم توڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.