ETV Bharat / state

ارریہ کے اسکولوں میں تعلیم کا آغاز

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:24 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے شروع ہونے کے بعد سے ہی ملک بھر کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ بہار کے ضلع ارریہ کے تعلیمی ادارے بھی بند تھے۔

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے بہار کے تعلیمی ادارے گزشتہ دس ماہ سے مکمل بند تھے۔ تاہم اب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ارریہ کے سرکاری و نجی اسکولز کھل گئے ہیں۔

اسکولز میں درس و تدریس کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ حالانکہ حکومت نے ابھی نویں تا بارہویں تک کے طلبا کے لیے ہی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تمام اسکولوں میں داخل ہوتے وقت طلباء کے لئے تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کیا گیا۔ ساتھ ہی کلاسز میں طلباء کے درمیان فاصلے کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے اور بچوں کو ماسک پہن کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دس ماہ طویل مدت کے بعد اسکولز کھلنے سے طلبہ و طالبات کے اندر جوش و خروش نمایاں ہے۔

ارریہ کے آزاد اکیڈمی ہائی اسکول، موہنی دیوی اسکول، ارریہ پبلک اسکول، گرلز آئیڈیل اکیڈمی، کیریئر گائیڈ اکیڈمی وغیرہ میں طلباء بڑی تعداد میں کلاسز پہنچے۔ طلباء نے بھی جاری گائیڈ لائن کے مطابق دوستوں سے مصافحہ و معانقہ سے پرہیز کیا اور دور سے ہی سلام و آداب کر کے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

آزاد اکیڈمی کی ایک طالبہ بتاتی ہیں کہ وہ اسکول کھلنے سےکا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی، اسکول کا ماحول پا کر اور دوستوں سے مل کر اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

اسکول کے آغاز سے طلباء کے ساتھ اساتذہ بھی خوش نظر آ رہے ہیں، چونکہ اس وبا میں اسکول بند ہونے سے نجی اسکولز کے اساتذ معاشی بحران کا شکار ہوئے ۔

کئی اساتذہ کی زندگی خستہ حال ہو گئی، گرلز آئیڈیل اکیڈمی کے استاذ نوشاد عالم کہتے ہیں اسکول کھلنے سے ہم لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے وہیں آزاد اکیڈمی کے پرنسپل ماسٹر عبد المنان نے کہا کہ حکومت کا اسکول کھولے جانے کا فیصلہ بہتر قدم ہے۔ تاہم ان لوگوں نے مکمل طور پر جاری گائیڈ لائن کے مطابق کلاسز کا آغاز کیا ہے۔

طلباء کے درمیان چار فٹ کی دوری بنائی گئی ہے۔ ماسٹر ارشد انور الف کہتے ہیں کہ چونکہ امتحان سر پر ہے لہٰذا بچوں کو چھوٹا نصاب تیار کر ان کی تعلیم پوری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارریہ کالج: ارریہ کالج: شعبہ آرٹس میں داخلہ نہ ملنے پر طلبہ کا احتجاج

ہم امید کرتے ہیں نئے سال میں اسکول کے آغاز سے کورونا کا بھی خاتمہ ہوگا۔حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق اگر اسکول صحیح طریقے سے اپنے کام کام انجام دیتے رہے تو امید ہے کہ ریاستی محکمہ تعلیم درجہ نرسری سے آٹھویں کلاس تک کو بھی کھولنے پر غور کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.