ETV Bharat / state

ارریہ: ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کے الزامات کی تردید - شاہنواز کو جان سے مارنے کی دھمکی

سرفراز عالم نے کہا کہ 'مجھ پر جو بھی الزام عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ میں اپنی والدہ سے صرف ملاقات کرنے گیا تھا اور وہاں سے ملاقات کر واپس آ گیا۔ اگر ماں سے ملنا کوئی جرم ہے تو اس کا انصاف عوام کرے اور جہاں تک مجھ پر یہ الزام لگائے گئے ہیں کہ میں نے بدکلامی کی اور شاہنواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس بات میں کوئی دم نہیں ہے۔

ارریہ: سرفراز عالم نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 2:31 PM IST

ارریہ: سیمانچل میں گاندھی کے نام سے مشہور الحاج تسلیم الدین کے دونوں صاحبزادہ رکن اسمبلی شاہنواز عالم اور سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم کے درمیان آپسی تنازعہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

جوکی ہاٹ سے منتخب ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے خود اپنے بڑے بھائی اور جوکی ہاٹ کے سابق رکن اسمبلی و ارریہ کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کیا تھا، یہی نہیں شاہنواز عالم کی اہلیہ غزالہ خاتون نے بھی جوکی ہاٹ تھانہ میں سرفراز عالم سمیت دیگر پندرہ لوگوں پر مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

ویڈیو
اسی ضمن میں آج سرفراز عالم نے چھوٹے بھائی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

سرفراز عالم نے کہا کہ 'مجھ پر جو بھی الزام عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ میں اپنی والدہ سے صرف ملاقات کرنے گیا تھا اور وہاں سے ملاقات کر واپس آ گیا۔ اگر ماں سے ملنا کوئی جرم ہے تو اس کا انصاف عوام کرے اور جہاں تک مجھ پر یہ الزام لگائے گئے ہیں کہ میں نے گالی گلوج کیا، اور شاہنواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اس بات میں کوئی دم نہیں ہے۔

سرفراز عالم نے کہا کہ جو ہمارا خاندانی گھر ہے میں اس سے الگ رہتا ہوں، وہاں دو بھائی اور میری والدہ رہتی ہیں، درمیان میں بھی والدہ سے ملنے جاتا رہتا ہوں شاہنواز عالم نے اس خاندانی گھر پر قبضہ کر رکھا ہے، جس میں میری بھی حصہ داری ہے۔

سرفراز عالم نے مزید کہا کہ جس بات کو یہ لوگ واقعہ بنا کر پیش کر رہے ہیں میں ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اعلی سطح کی جانچ کریں اور جو بھی قصور وار ہیں اسے سزا دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.