گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کی سیاسی سماجی تاریخ منفرد رہی ہے۔ یہاں نوے کی دہائی کے بعد ایک ایسا وقت بھی آیا جب یہاں سماجی تفریق کا معاملہ عروج پر تھا۔ اس وقت ضلع کے گاؤں میں پتھر توڑنے والی خاتون 'بھگوتیا دیوی' نے پارلیمانی انتخاب جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ بھگوتیا دیوی اب اس دنیا میں نہیں ہیں تاہم ان کا تذکرہ آج پھر ہونے لگا ہے۔ اس کی وجہ میونسپل کارپوریشن Gaya Municipal Elections کے انتخاب کا ایک ریزلٹ ہے۔ یہاں ڈپٹی میئر کے عہدے پر چنتا دیوی نامی خاتون نے پندرہ ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ Chinta Devi as Deputy Chief Councilor have won چنتا دیوی کو گزشتہ ایک ماہ قبل شہر کے لوگ جانتے نہیں تھے۔ لیکن اچانک وہ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے انہیں ڈپٹی میئر کا امیدوار بنایا، موہن شریواستو اس انتخاب میں ' کنگ میکر ' کے رول میں تھے۔ انہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے پر اپنے خاص لوگوں کو امیدوار بنایا تھا۔ A Sanitation Worker became a Deputy Mayor in Gaya
یہ بھی پڑھیں:
چنتا دیوی میونسپل کارپوریشن کو چلانے کے لیے آج جس اہم عہدے کی کرسی پر بیٹھیں گی وہاں وہ گزشتہ پانچ برس قبل تک جھاڑو پوچہ لگاتی تھیں۔ میونسپل کارپوریشن میں وہ یومیہ مزدوری پر صفائی ستھرائی کے لیے بحال تھی۔ اس سے بیس برس قبل وہ شہر میں مینول باتھ روم سے گندگی اٹھاتی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے عہدے پر جیت درج کرنے کے بعد وہ نمناک بھی ہوئیں اور اپنی جیت کا سہرا سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کو دیا اور کہا کہ عوام نے ان پر بعد میں اعتماد کیا تاہم موہن شریواستو نے پہلے ان پر اعتماد کیا اور انہیں اپنے خیمہ کا نہ صرف امیدوار بنایا بلکہ بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار سمیت دوسرے امیدواروں سے لوہا لیا، وہ صرف انتخاب میں کھڑی ہوئیں باقی سبھی کام کاج موہن شریواستو نے کیے۔ دراصل چنتا دیوی شہر کے وشنو پتھ علاقے کی رہنے والی خاتون ہیں۔ وہ انتہائی پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ نگرنگم میں بیس برسوں تک وہ صفائی خادمہ کے طور پر رہیں، چنتا دیوی کہتی ہے کہ اس نے لوگوں کی غلاظت کو بھی سر پر اٹھایا ہے۔ جس وقت یہ عام بات تھی۔ ایسے میں ان کی جیت کی خوب تعریف ہورہی ہے۔ Gaya Nagar Nigam Election Result
مسلم ووٹ رہا فیصلہ کن
بتایا گیا ہے کہ گیا میونسپل کارپوریشن کے انتخاب کو بی جے پی نے پولرائز کرنے کی کوشش کی لیکن یہاں مسلم ووٹر فیصلہ کن ثابت ہوئے ہیں۔ چونکہ موہن شریواستو کانگریس کے رہنما ہیں اور انہیں اس انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کی بھی حمایت حاصل تھی۔ مسلم اکثریتی محلوں میں چنتا دیوی اور میئر گنیش پاسوان کو بھر پور ووٹ ملے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جیت یقینی ہوئی ہے۔ Gaya Deputy Mayor Chinta Devi