ETV Bharat / state

'غیرحاضر سرکاری ملازمین کو لاک ڈاﺅن مدت کی ملے گی تنخواہ' - government employees

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہاکہ حکومت نے کسی وجہ سے غیر حاضر رہنے والے مستقل سرکاری اور ٹھیکہ پر بحال ملازمین کو بڑی راحت دیتے ہوئے جولائی کے ان کے مکمل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ لیاہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:16 PM IST

مسٹر مودی نے جمعرات کو کہا کہ عالمی وبا کووڈ۔19 کے انفیکشن کی توسیع کو روکنے کیلئے ایک بار پھر 16 سے 31 جولائی تک ضلع اور ریاست سطح پر نافذ لاک ڈاﺅن کے دوران مارچ سے مئی تک جاری لاک ڈاﺅن کی طرح ہی کسی وجہ سے غیر حاضر رہنے والے مستقل سرکاری اور ٹھیکہ پر کام کر رہے ملازمین کو جولائی کے ان کے مکمل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ لیا گیاہے ۔ ٹھیکہ اور آﺅٹ سورسنگ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو لاک ڈاﺅن مدت کی ان کی تقرری کی شرطوں کے تحت تنخواہ کی دائیگی قبل کی طرح ہی کی جائے گی۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ روزانہ لوکل ٹرین سے سفر کر کے سکریٹریٹ آنے والے ملازمین کو لاک ڈاﺅن کی مدت میں حاضری سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اس لئے ایسے ملازمین لاک ڈاﺅن کی مدت میں حاضر مانے جائیںگے ۔ اس کے علاوہ سرکاری کام سے دورے پر گئے اور لاک داﺅن نافذ ہونے کی وجہ سے ہیڈکوارٹر سے باہر رہے ملازمین کو بھی حاضر ماناجائے گا۔

مسٹر مودی نے کہاکہ ویسے ملازمین جو باضابطہ ہیڈکوارٹر چھوڑنے کی اجازت لیکر یا چھٹی منظور کراکر لاک ڈاﺅن سے پہلے باہر گئے اور لاک ڈاﺅن کے اعلان کی وجہ سے عام سواری نہیں ملنے سے اگر ہیڈکوارٹر میں حاضر نہیں ہوسکے تو انہیں بھی ڈیوٹی پر حاضر ماناجائے گا۔ اگر بغیر تعطیل منظور کرائے اور بغیر اجازت کے ہیڈکوارٹرسے باہر رہنے والے ملازمین کو ہیڈکوارٹر واپس آنے اور ضابطہ کے مطابق چھٹی منظور کرانے کے بعد ہی لاک ڈاﺅن کی مدت کی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی ۔

وہیں لاک ڈاﺅن مدت میں اپنے مقررہ ہیڈکوارٹر میں موجود رہنے والے ویسے سبھی ملازمین کو جو بھلے ہی ہر ایک کام دن کو مقررہ مدت میں کام پر حاضر نہیں رہے ہوں کو تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.