ETV Bharat / state

خانقاہ قادریہ امجھر شریف کے سجادہ نشین نے ویکسین لگوائی - Sajjada Nasheen of Qadriyya Amjhar Sharif Vaccination

خانقاہ قادریہ امجھرشریف ہسپورہ کے سجادہ نشیں نے کورونا ویکسن لگوائی ہے۔ انہوں نے اپنے مریدین ومعتقدین سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔

خانقاہ قادریہ امجھر شریف کے سجادہ نشین نے ویکسین لگوائی

author img

By

Published : May 27, 2021, 8:53 PM IST

بہار مگدھ کمشنری کی شہرت یافتہ درگاہ امجھرشریف ہسپورہ کے جانشیں و مدرسہ دارلعلوم فیضان سیدنا و جامعہ رقیہ للبنات کے بانی حضرت علامہ مفتی سیدشاہ اصغر امام قادری نے آج کروناوباسے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی پہلی ڈوز لی۔

خانقاہ قادریہ امجھر شریف کے سجادہ نشین نے ویکسین لگوائی
خانقاہ قادریہ امجھر شریف کے سجادہ نشین نے ویکسین لگوائی

ساتھ ہی ساتھ ان کے دو صاحبزادے،صاحبزادی اور انکی اہلیہ محترمہ نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی۔

اس موقع پر مفتی اصغر امام قادری نے اپنے تمام مریدوں و معتقدوں کو کرونا کی ویکسین لینے کی اپیل کی۔ان کے حکم پر بہار کے کئی اضلاع میں ان کے مریدوں نے کرونا کی ڈوز لی ہے ۔

فیضان سیدنا کے ناظم اعلی حضرت مولانا سید احمد قادری نے بتایا کہ حضرت علامہ مفتی اصغر امام قادری کے حکم پر ہزاروں کی تعداد میں جھارکھنڈ،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش،کرناٹک،بنگال اور مہاراشٹر میں ان کے ماننے والوں نے پرجوش ہو کر کرونا ویکسن کی ڈوز لی۔

اللہ پاک کے کرم سے ان کے ماننے والوں کو کرونا کی ویکسین سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس موقع پر مفتی اصغر امام قادری نے عوام سے کہا کہ آپ ویکسین لینے میں بلکل نہ گھبرائیں۔افواہوں پر بلکل دھیان نہ دیں بلکہ اپنے و اپنے گھر والوں کے زندگیوں کو محفوظ رکھیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے کرونا کا ٹیسٹ کرائیں رپورٹ نگیٹیو آنے پر ہی کرونا کی ڈوز لیں۔انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی ہمارے ملک کے سائنسداں اس قابل ہیں کہ انہوں ویکسین کو اسی ملک ہندوستان میں بنائی اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے ملک میں بنی ویکسین لے رہے ہیں جو سو فیصد محفوظ ہے۔اس موقع پر دارالعلوم فیضان سیدنا کے سکریٹری خان امروزقادری، فیضان سیدنا کے ناظم اعلیٰ ڈاکڑ سیداحمدالقادری ازہری،سلّو خان،اورحافظ غلام رسول قادری وغیرہ موجود تھے۔

واضح ہوکہ گیا میں بھی مفتی اصغر امام قادری کے مریدین بڑی تعداد میں ہیں۔

مگدھ کمشنری کے اضلاع بالخصوص گیا اور ارونگ آباد ضلع کے وہ علاقے جو دیہات سے جڑے ہیں ۔

اس علاقے کے ایک خاص طبقے میں ویکسین کو لیکر کئی طرح کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔ مفتی اصغر امام قادری مگدھ کمشنری کے ایک جید عالم دین کے ساتھ ایک مشہور خانقاہ سے انکا تعلق ہے۔

مفتی اصغر امام قادری کا کورونا ٹیکہ لینا انکے مریدین کے درمیان ایک بڑا پیغام ہے ۔وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں جو ویکسینشن کی شرح کم تھی وہ اب مانا جارہاہے کہ شرح میں اضافہ ہوگا ۔مفتی اصغر امام قادری نے نمائندہ کوفون پر ٹیکہ لگوانے کی اطلاع دینے کے ساتھ مسلمانوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے اپنی ویکسین لگواتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.