ETV Bharat / state

Sadbhawana March on Mahatma Gandhi's Death Anniversary: گیا میں مہاتما گاندھی کی یوم شہادت کے موقع پر سدبھاونا مارچ - Tribute to Mahatma Gandhi in Gaya

بہار کے ضلع گیا میں مہاتما گاندھی کی یوم شہادت کے موقع پر سدبھاونا منچ اور پیپلز رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سدبھاونا مارچ کا انعقاد کیا گیا Sadbhawana March on Mahatma Gandhi's Death Anniversary اور ملک کے باشندوں سے مہاتما گاندھی کے افکار و نظریات کی راہ پر چلنے کی اپیل کی گئی۔

گیا میں مہاتما گاندھی کی یوم شہادت کے موقع پر سدبھاونا مارچ

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 9:53 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 74 ویں برسی"یوم شہادت" منائی گئی، اس موقع پر سبھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی۔

اس دوران سدبھاونا منچ، پیپلز رائٹرز ایسوسی ایشن، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان نے گاندھی میدان میں واقع "گاندھی مجسمہ" کے پاس پہنچ کر گلپوشی کی۔

کانگریس کے سوشل میڈیا شعبہ کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر خالد امین نے کہا کہ مہاتما گاندھی جانتے تھے کہ اکثریتی سماج اور اکثریتی ثقافت والے ملک میں رواداری کا قیام سب سے اہم ہے، مہاتما گاندھی کو سرو دھرم سمبھاو کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لیکن آزاد ملک کے نفرتی لوگوں کو یہ نظریہ قبول نہیں تھا اور یہی وجہ تھی کہ آزاد بھارت کے پہلے دہشت گرد ناتھو رام گوڈسے نے ان کا قتل کر دیا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا قتل نہیں بلکہ بھارت کی روح اور نظریہ و ثقافت کا قتل ہوا تھا، باپو سے جب محمد علی جناح نے کہا کہ ہم مسلم قوم کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ ہندوں کی نمائندگی کریں تو مہاتما گاندھی نے تاریخی جملہ کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کسی قوم ومذہب کا رہنما نہیں بلکہ میں بھارت کا ہوں اور اس میں سبھی ذات مذہب علاقہ زبان ثقافت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر جے وردھن کمار نے کہا کہ آج ملک میں رواداری کی ضرورت ہے جس طرح آئین پر حملے کیے جارہے ہیں ہم سب کو مل کر لڑنے کی ضرورت ہے اور باپو کے خواب کا ملک تعمیر کرنا ہے جہاں تشدد نہیں بلکہ محبت ہو۔

وہیں اس موقع پر شمیم احمد، ڈاکٹر فضل وارث، پارس ناتھ سنگھ، رام کھیلاون داس، عامر خان، احمد رضا خان، پروفیسر علی امام خان، اظہر حسین کے علاوہ دیگر کئی رہنما شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.