گیا، بہار: شہر گیا کی تنظیم سدبھاؤنا منچ کے زیراہتمام عید ملن تقریب منعقد ہوئی، جس میں آپسی بھائی چارہ اور قومی ہم آہنگی کی مثال پیش کی گئی۔ اس تقریب میں ہندو بھائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی، شہر کے رائے کاشی ناتھ موڑ پر تقریب منعقد ہوئی جہاں پر آپسی بھائی چارہ کے ساتھ عید منانے پر مبارک باد پیش کی گئی اور اس دوران کانگریس کے رہنما عمیر احمد خان نے کہا کہ گیا شہر کی روایت آپسی بھائی چارہ پیار ومحبت کی رہی ہے اس روایت کو رام نومی، ہنومان جینتی اور رمضان وعید میں بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ Sadbhawana Manch Organized Eid-ul-Fitr In Gaya
ایک طرف جہاں رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف مقامات پر کشیدگی اور تشدد کے معاملات سامنے آئے تو وہیں گیا کے مسلم درزیوں نے روزہ کی حالت میں رام نومی کا جھنڈا بناکر بہترین مثال پیش کی ہے اور آج عید ملن میں سبھی طبقے کے لوگوں کی شرکت نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ گیا مہاتما گوتم بدھ، وشنو اور حضرت پیر منصور کےشہر سے امن وسلامتی کا پیغام جاتا ہے۔ اس دوران راہگیروں کے درمیان سوئی بھی تقسیم کی گئی اور گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Muslim Auto Driver Beaten For Not Chanting Jai Shreeram: گیا میں جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پرآٹو ڈرائیور کی پٹائی
- Muslim Organization in Hindu Temple: نفرت کا جواب مدد سے، مسلم تنظیم کی جانب سے مندر میں راشن تقسیم
- Ram Navami procession ends in Gaya: گیا میں رام نومی کا جلوس سماجی ہم آہنگی کے ساتھ ختم