ETV Bharat / state

بھاگلپور میں ای وی ایم بدلنے کی افواہ پر ہنگامہ - bihar news

بھاگلپور کے اسمبلی حلقہ امام باڑہ کے لوگ پولنگ بوتھ سینٹر کے پاس ایک افواہ کے سبب مشتعل ہوگئے ۔

image
image
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:56 AM IST

بہار کے ضلع بھاگلپور انتظامیہ کے پیروں تلے زمین کھسک گئی جب انھیں یہ معلوم ہوا کہ ضلع کے اسمبلی حلقہ امام باڑہ میں مشتعل عوام نے الیکشن افسران کو ہی ایک افواہ کی بنیاد پر یرغمال بنالیا ہے۔

صورت حال کو سنگین ہوتا دیکھ کر کئی پولیس افسران اور سیکڑوں پولیس اہلکار یہاں پہنچے اور مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر وہاں سے ہٹایا۔

اس حلقے میں گزشتہ شب یہ افواہ کافی تیزی سے گردش کرنے لگی کہ ایک بولیرو گاڑی میں سیکٹر مجسٹریٹ اور پولیسن افسران ای وی ایم لے کر کھڑے ہیں اور ایسے میں کچھ رد و بدل کرنے والے ہیں، تب ہی وہاں موجود چند افراد نے گاڑی میں سوار سبھی افسران اور پولیس اہلکار کو پکڑلیا اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے لگے۔

ای وی ایم بدلنے کی افواہ پر ہنگامہ

لوگوں کا کہنا تھا کہ اس گاڑی میں پہلے سے ہی ای وی ایم موجود تھا اور یہاں پر گاڑی 4 بجے سے کھڑی تھی، چونکہ ووٹنگ 6 بجے تک اختتام پذیر ہونی تھی ایسے میں لوگوں کو شک ہوا کہ یہاں ای وی ایم میں کچھ ہیرا پھیری کی جاسکتی ہے۔

یہاں ہجوم کافی بڑھتا گیا اور صورت حال سنگین ہوتا دیکھ کر سٹی ایس پی سشانت کمار سروج، ایس ڈی او آشیش نارائن سمیت متعدد اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور ہنگامہ کررہے لوگوں کو سمجھایا۔

سٹی ایس پی سشانت کمار سروج نے بتایا کہ 'یہاں افواہ پھیل گئی تھی کہ وقت سے قبل ہی انتظامیہ کے افسران ای وی ایم کو سیل کرکے لے جارہے ہیں اور یہاں کے ای وی ایم کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فی الحال ہنگامہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی'۔

واضح رہے کہ ای وی ایم میں کسی بھی طرح کی کوئی تکنیکی خامی ہونے کے پیش نظر اسے فوری طور پر درست کرنے کے لیے سیکٹر مجسٹریٹ کے پاس ایک اضافی ای وی ایم دی گئی تھی اور اسی ای وی ایم کے ساتھ سیکٹر مجسٹریٹ اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.