پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی میں حزب مخالف رہنما و بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی وجے کمار سنہا کے ایگزیبشن روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ وجے سنہا کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، کئی اہم دستاویزات و گھڑی چوری ہوئی ہے۔ مذکورہ معاملے کے بعد وجے سنہا کے کلرک گورو کمار نے گاندھی میدان تھانہ میں چوری کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ چوری کی خبر عام ہوتے ہی وجے سنہا کے گھر کے آپس پاس لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وجے سنہا گھر پر موجود نہیں تھے۔
وجے سنہا کے کلکرک گورو کمار نے گاندھی میدان میں تحریری شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ وجے کمار سنہا کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد کے ساتھ دستاویزات اور ان کی گھڑی چوری کر لی گئی ہے۔ گورو کمار نے وجے سنہا کے سابق ملازم شیوم کمار پر اس چوری کا الزام لگایا ہے۔ شیوم کمار سیتامڑھی کے نانپور تھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے۔ گورو کمار نے بتایا کہ شیوم کمار وجے سنہا کے پرسنل اسسٹنٹ تھے لیکن بدتمیزی کرنے کی وجہ سے اسے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد 30 جنوری کو شیوم وجے سنہا سے ملنے آیا اور وجے سنہا سے منت سماجت کر کے یہیں رہائش گاہ پر رک گیا۔
گورو کمار نے مزید بتایا کہ کل دوپہر میں شیوم موبائل فون کا چارجر خریدنے کے بہانے رہائش گاہ سے باہر نکلا اور پھر واپس نہیں آیا، جب ہم نے گھر کی تلاشی لی تو وجے سنہا کے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، کاغذات اور الماری میں نہیں تھے۔ اس کے بعد جب آج اسے فون کیا گیا تو اس نے اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور میڈیا میں بدنام کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیا۔ گورو کمار نے کہا کہ شیوم کمار اس سے پہلے وجے کمار سنہا کے نام پر کئی لوگوں سے قرض بھی لے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Three People In Cyber Fraud Case آن لائن جعلسازی کے معاملے میں تین گرفتار