امام گنج کے سلیا تھانہ حدود میں تاجر کوگولی مار دولاکھ روپئے کی لوٹ ہوئی ہے۔ گولی لگنے سے تاجر زخمی ہوگیا، جس کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔
واقعے کے بعد مقامی باشندے مشتعل ہوگئے اور گھنٹوں سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مشتعل افراد کامطالبہ تھاکہ پولیس کی کاروائی کرکے مجرموں کی گرفتاری کویقینی بنائے۔ گھنٹوں مظاہرے کے بعد پولیس نے مشتعل افراد کوسمجھاکر سڑک جام کوہٹانے میں کامیاب رہی۔
اس سلسلے میں مقامی باشندہ سنتوش نے بتایاکہ مقامی مکھیا کے شوہر وسیمنٹ تاجر بھولا پرساد کوبدمعاشوں نے گولی مارکر دولاکھ روپئے لوٹ لئے، پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کولیکر سنجیدہ نہیں ہے۔
پولیس پر انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس صرف عام لوگوں کو پریشان کرتی ہے جبکہ مجرموں پرکاروائی سے قاصر ہے۔
بھولاپرساد کے بھائی اگروال نے بتایاکہ ان کابھائی سیمنٹ کی دوکان سے موٹرسائیکل میں رکھ پیسہ لیکر گھر سیوتی جارہاتھا۔ تبھی بدمعاشوں نے راستے میں انہیں روک پیسے چھین کرگولی ماردیا۔
تھانہ انچارج سبھاپتی چودھری نے بتایا کہ مکھیا کے شوہر وتاجر بھولاپرساد کو ایک موٹرسائیکل پرسوار تین بدمعاشوں نے گولی چلاکر پیسے کی لوٹ کی ہے ۔تاجربھولا پرساد محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔