ریاست بہار کی دالحکومت پٹنہ پارلیمانی حلقے سے مرکزی وزیرروی شنکر پرساد کی حمایت میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ روڈ شو کریں گے۔
امت شاہ 11 مئی کو پٹنہ میں واقعہ شتروگھن سنہا کے گھر قدم کنواں کے قریب سے اپنے روڈ شو کا آغاز کریں گے۔
بی جے پی کے ریاستی رہنما و وزیرٹرانسپورٹ نند کشور یادو نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ شو باری پتھ سے ہوتے ہوئے گاندھی میدان کے ادھیوگ بھون میں ختم ہوگا۔
بی جے پی رہنما کی جانب سے اس روڈ شو میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
اس علاقے سے گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے سابق رہنما شتروگھن سنہا نےجیت حاصل کی تھی، جب کہ اس بار روی شنکر پرساد میدان میں آئے ہیں، اور شتروگھن سنہا کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران نند کیشور یادو این ڈی اے کی جانب سے دوبارہ حکومت بنائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور آئندہ بھی نریندر مودی ملک کے دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں، اس لیے انہین ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔