کیمور میں یہ حادثہ این ایچ -2 شاہراہ پر ڈڑکھلی موضع کے پاس رونما ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے کا ایک نو سالہ لڑکا ڈونگا کمار اور بہن سونا کماری سڑک پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ جب ہی راستے سے گزررہی ایک بس نے ان دونوں بھائی بہن کو ٹکر ماردی۔
مقامی لوگوں نے دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔ لڑکی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جسے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے غریبی اور لاچاری کے سبب اس بچی کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے شاہراہ کو قریب تین گھنٹہ تک جام رکھا۔
حادثہ موہنیاں اور درگاٶتی سرحد پر ہو نے کے وجہ سے دونوں حلقہ کے تھانہ اور افسر اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے گریز کر تے رہے۔