ETV Bharat / state

مختلف سڑک حادثات میں دو لوگوں کی موت - بھاگلپور کی خبریں

پہلا حادثہ ضلع بانکا کے راجور گاؤں اور دوسرا حادثہ بھاگلپور کے سلطان گنج کے قریب پیش آیا ۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:37 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک آٹھ سالہ بچہ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

مہلوکین کے رشتہ داروں کے مطابق ضلع بانکا کے راجور گاؤں کی رہنے والی پُتل دیوی نامی خاتون موٹر سائیکل سے اپنے بھائی کے ساتھ اپنے مائکہ پیرپینتی کے جن مامت جا رہی تھی تبھی گھوگھا میں ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے سبب عورت کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جب کہ گاڑی پر سوار ان کے دونوں بچے اور خاتون کا بھائی زخمی ہوگیا۔

دو الگ الگ سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت

لکھی سرائے کے اشوک کماری اور نندن کمار کا آٹھ سالہ بچہ کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔

مہلوک بچے کے ماموں کے مطابق وہ اپنے بھانجے کو لکھی سرائے سے بھاگلپور سے امرپور لے جا رہے تھے تبھی سلطان گنج کے قریب ایک ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب بچہ گاڑی کے پہیہ کے نیچے آگیا جس کہ وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد ہلاک شدگان کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

بہار میں قومی شاہراہوں پر تیزی سے چلتے ٹرک اور ٹریکٹر کی زد میں آنے سے ہونے والی اموات کی خبریں روزانہ کا معمول بن گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.