ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے آر جے ڈی یوتھ ضلع صدر اور میکنا بیدا پنچایت کے مکھیا محمد کلام کو دیر رات دربھنگہ پولیس نے ایک دوسرے شخص ہریش سنگھ راجپوت کے ساتھ نشے کی حالت میں جھگڑتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
اس سلسلے میں دربھنگہ کے سیٹی ایس پی یوگیندر کمار نے تفصیل سے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دربھنگہ کے مبی تھانہ کے پاس پولیس تفتیشی مہم کے دوران پولیس نے دو شخص کو آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے پکڑا اور دونوں کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں میڈیکل جانچ کو لیکر گئی جہاں دونوں کی جانچ میں شراب نوشی کی بات سامنے آئی۔
پولیس تفتیش میں دونوں گرفتار شخص نے کہا کہ وہ لوگ سمستی پور سے شراب نوشی کر دربھنگہ آئے تھے اس کے بعد پولیس نے دونوں کو اپنی گرفت میں لیکر جیل بھیج دیا۔