ریاست بہار کے ضلع کیمور میں اس تعزیتی پروگرام کا انعقاد سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر خراج عقیدت کے لیے گیا۔
بھبھوا میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ضلعی دفتر میں آر جے ڈی ضلعی صدر اکلو رام کی سربراہی میں راشٹریہ جنتا دل کارکنان کے ذریعہ ایک خراج عقیدت کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت سٹی صدر اونیش کمار پانڈے نے کی۔
اس موقع پر اونیش کمار پانڈے نے کہا کہ سابق صدر پرنب مکھرجی سیاست کے ماہر تھے۔ جنہوں نے ملک کے ہر مشکل دور میں کام آئے۔ جن کے مفید مشوروں سے ملک کی اتحاد برقرار رہی۔
بہار: جیتن رام مانجھی این ڈی اے میں شامل ہوں گے؟
تعزیاتی اجلاس میں پہلے کارکنان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس کے بعد تمام کارکنان نے سابق صدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بھبھوا نگر کے صدر اونیش پانڈے، جناردھن اپادھیائے، برجو پٹیل، پشوپتی پٹیل، سمیر ترپاٹھی، سنیل چورسیہ، راکیش کیسری، بنارسی یادو، امیت بھر نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔