ریاست بہار میں لالو پرساد یادو کی قیادت والی سیاسی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے قدآور رہنما جگدانند کو ریاستی صدر بنائے جانے پر کیمور راشٹریہ جنتا دل یونٹ نے مبارک باد پیش کی ہے۔
جگدانند کا تعلق کیمور سے ہے۔ اس دوروان کیمور کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادو کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔ کیمور کے لیے یہ فخر کی بات ہے۔ جگدانند کی قیادت میں ریاست میں پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔
واضح ہو کہ جگدانند کیمور کے رامگڑھ اسمبلی حلقہ کے سہوکا موضع کے رہنے والے ہیں، جو کئی دفعہ رکن اسمبلی کے ساتھ بکسر پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ لالو یادو اور رابڑی دیوی کی حکومت میں کئی اہم وزارت کا قلمدان سنبھال چکے ہیں۔