پٹنہ: آج ملک کو نیا پارلیمنٹ ہاؤس مل گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا۔ افتتاح سے قبل پی ایم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پوری رسومات کے ساتھ پوجا کی۔ اس کے ساتھ ہی 21 جماعتوں نے اس افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ افتتاح کے فوراً بعد آر جے ڈی نے ایک متنازعہ ٹویٹ کیا ہے۔ پارٹی نے تابوت کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ جس پر بی جے پی نے اعتراض کیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن سشیل کمار مودی نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا تابوت سے موازنہ کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ راشٹریہ جنتا دل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں ایک طرف تابوت ہے تو دوسری طرف نیا پارلیمنٹ ہاؤس ہے۔ ٹویٹ کے ذریعے سوال پوچھا گیا ہے کہ 'یہ کیا ہے؟' ظاہر ہے اس تصویر کے ذریعے آر جے ڈی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا موازنہ تابوت سے کیا ہے۔ بتادیں کہ اس نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو تکونا شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جب کہ پرانا پارلیمنٹ ہاؤس گول ہے۔ نئی عمارت میں لوک سبھا میں 888 اور راجیہ سبھا میں 384 ارکان کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
-
ये क्या है? pic.twitter.com/9NF9iSqh4L
— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">ये क्या है? pic.twitter.com/9NF9iSqh4L
— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) May 28, 2023ये क्या है? pic.twitter.com/9NF9iSqh4L
— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) May 28, 2023
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سشیل مودی نے آر جے ڈی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تمام پارٹیوں کے لوگوں نے آج عمارت کا بائیکاٹ کیا ہو، لیکن کل ایوان کی کارروائی وہیں ہونے والی ہے۔ کیا راشٹریہ جنتا دل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا مستقل بائیکاٹ کریں گے؟ کیا وہ لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے؟ تابوت کی تصویر دکھانے سے زیادہ ذلت آمیز کچھ نہیں ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان شکتی یادو نے کہا کہ ہمارے ٹویٹ کا تابوت جمہوریت کی تدفین کی نمائندگی کرتا ہے۔ ملک اسے قبول نہیں کرے گا۔ پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہے اور یہ چرچہ کرنے کی جگہ ہے۔
یاد رہے کہ آر جے ڈی ان 21 پارٹیوں میں شامل ہے، جنہوں نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں افتتاح نہیں ہونے پر اس پروگرام سے دوری بنالی تھی۔آر جے ڈی کے علاوہ کانگریس، جے ڈی یو، ٹی ایم سی، این سی پی، ڈی ایم کے، ایم ڈی ایم کے، اے اے پی، شیو سینا (ادھو گروپ)، ایس پی، سی پی آئی، سی پی ایم، جے ایم ایم، آر ایل ڈی، نیشنل کانفرنس، کیرالہ کانگریس (مانی)، اے آئی ایم آئی ایم، اے آئی یو ڈی ایف، انڈین یونین مسلم لیگ، انقلابی سوشلسٹ پارٹی اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچھی سمیت 21 جماعتوں نے افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: New Parliament House شاہ رخ خان نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو امیدوں کا نیا گھر قرار دیا