راجنیدر انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس(ریمس) میں لالو یادو زیر علاج ہیں۔ لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سینچر کےروز ان سے ملنے پہنچے۔ تیجسوی کے ساتھ ان کے مشاور سنجے یادو اور رکن اسمبلی سویٹی سیما ہیمبرم بھی موجود تھے۔
لالو یادو کے ڈاکٹر ڈی کے جھا نے کہا کہ لالو کے گردے کا صرف 37 فیصدی حصہ ہی کام کررہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تیجسوی یادو اپنے والد سے ملاقات کرنے کے بعد کافی پریشان تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی صحت بہت خراب ہے۔ پہلے ان کا 50 فیصدی حصہ کام کرتا تھا، لیکن اب 37 فیصدی حصہ کام کررہی ہے۔
تیجسوی نے کہا کہ والد سے ملاقات کر ان کی خیریت لی۔اس ہفتے ان کے صحت میں مزید خراب نظر آرہی ہے۔انہیں چلنے میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لالو یادو سے صرف سنیچر کے روز ہی ملاقات کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔اس دن صرف ان سے تین لوگ ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لالو یادو کو چارہ گھوٹالہ معاملہ میں ملزم قرار دیے جانے کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔