آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین نے موجودہ ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے ریاست کے 18 فیصد مسلمانوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ اتنی بڑی آبادی کو اس حکومت میں مناسب حصہ داری نہیں مل رہی ہے۔ این ڈی اے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ جرائم کا گراف بڑھا ہے۔'
رکن اسمبلی نے کہا کہ نتیش کمار 2015 میں لالو پرساد یادو کے سہارے 18 فیصد مسلمانوں کا ووٹ حاصل کر کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ریاست کے مسلمانوں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ اتنی بڑی آبادی کو اس کا حق نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتیش کمار میڈیا پر کنٹرول کرکے اپنے آپ کو ریاست کا "سشاسن بابو اور ویکاس پرش" بنا لیا ہے۔ ریاست میں جرائم شباب پر ہے ہر روز قتل، عصمت دری، لوٹ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جب ریاست میں یو پی اے کی حکومت تھی تب ہر روز نتیش کمار خصوصی ریاست کے درجہ کی بات کرتے تھے تاہم اب مرکز میں این ڈی اے کی حکومت ہے، وہ کبھی خصوصی ریاست کا مطالبہ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اس حکومت کے ذریعہ غریباء کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے اس کے خلاف پارلیمنٹ تک لڑائی لڑیں گے۔