ETV Bharat / state

RJD minority Wing گیا میں آر جے ڈی اقلیتی شعبہ کی نشست، مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 9:51 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں آج آر جے ڈی اقلیتی شعبہ کی نشست ہوئی جس میں پارٹی سے مسلمانوں کے مسائل پر غور کر اس کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے- RJD minority Wing meeting in Gaya, discussion on Muslim issues

گیا میں آر جے ڈی اقلیتی شعبہ کی نشست، مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

گیا: بہار کے ضلع گیا میں آج آر جے ڈی اقلیتی شعبہ کی نشست ہوئی جس میں پارٹی سے مسلمانوں کے مسائل پر غور کر اس کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے- آرجے ڈی کے سینیئر رہنما عزیر احمد خان کی رہائش گاہ پر آج پارٹی کے اقلیتی سیل گیا ضلع کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی ۔ جس میں ضلع کے سبھی 24 بلاکوں کے آر جے ڈی اقلیتی سیل کے صدر شامل ہوئے اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کے مدنظر کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا-

نشست کی قیادت اقلیتی سیل کے ضلع صدر الیاس انصاری نے کی۔ اس نشست میں سبھی بلاکوں کے صدر نے آئندہ پارلیمانی انتخاب میں نمائندگی اور پولنگ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی پارٹی سطح پر ایک بڑے سمیلن کو کرنے کے لیے بھی گفتگو کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ اقلیتی سیل کا ہر فرد لوگوں کے گھر گھر جا کر بہار حکومت کی اسکیموں اور کاموں کے تعلق سے جانکاری دے گا، ساتھ ہی آئندہ پارلمانی انتخاب 2024 کے تحت انڈیا اتحاد کی قیادت میں بھاجپا کو شکست دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ کس طرح ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنا ہے اور بی جے پی کی ناکامیوں کو بتانا ہے۔

ضلع صدر اقلیتی سیل الیاس انصاری نے بتایا کہ نشست میں ستمبر ماہ میں آر جے ڈی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر انور کی قیادت میں سملن کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے عزیر احمد خان نے کہا کہ ہر ہندوستانی کے سامنے دستور ہند کو بچانے ،ملک سے نفرت کو ختم کرنے اور امن و امان کے ساتھ ترقی کی راہ پر ملک و ریاست کو آگے لے جانے کی زمہ داری کھڑی ہے ، ملک کو نفرت اور تشدد کو ختم کرنے کا ایک بڑا چیلنج ہے ،اس چیلنج سے سنجیدگی سے نمٹنا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ان مجاہدین آزادی کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کو قربان کیا لیکن آج ایک طاقت اُنکی قربانیوں کو فراموش کرکے تاریخ مٹانے کی کوشش میں ہے-

یہ بھی پڑھیں: Afzal Amanullah سابق ہوم سکریٹری نے مظفرنگر اسکول معاملے میں تنقید کی

آر جے ڈی کے سربراہ لا لو پرساد یادو ابتداء سے ہی فا سسٹ طاقتوں سے لڑ رہے ہیں لا لو پرساد یادو کے نقشے قدم پر چل کر نائب وزیر اعلی تجسوی یادو چل رہے ہیں اور سبھی طبقے کے بہبود کے لیے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر ببلو انصاری ، سید نیر احمد ، جتیندر یادو ، محمد حامد انصاری بھنٹا پسوان ، اصغر عالم ،واسو خان وغیرہ موجود تھے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.