ETV Bharat / state

نتیش کے سب سے زیادہ مدت تک سی ایم رہنے کے بعد بہار کس مقام پر: تیجسوی

تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جشن منا رہے ہیں کہ بہار میں سب سے زیادہ مدت تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے تو انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ آج بہار ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں کس نمبر پر آتا ہے۔ بہار میں نوجوان بے روزگاروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مہنگائی شباب پر ہے تو اس کا کریڈٹ کسے جائے گا؟

تیجسوی کا نتیش سے سوال
تیجسوی کا نتیش سے سوال
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 1:34 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بہار اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر و راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی تیجسوی یادو آج ریاستی دفتر میں منعقد پارٹی کارکنان کی اہم میٹنگ میں شرکت کرنے پہنچے اور کارکنان سے ملاقات کی۔ تیجسوی یادو کا استقبال پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے گلپوشی کرتے ہوئے کی۔ پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیام رجک نے بتایا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بات چیت کرنے کے مقصد سے یہ میٹنگ منعقد کی گئی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جشن منا رہے ہیں کہ بہار میں سب سے زیادہ مدت تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے تو انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ آج بہار ملک کے کتنے ترقی یافتہ صوبوں کی فہرست میں آتا ہے۔ جے ڈی یو کے لیڈران اور کارکنان کو جشن نہیں بلکہ انہیں اپنا اور بہار کا احتساب کرنا چاہیے کہ اتنی دیر تک وزیر اعلیٰ بنے رہنے کے بعد بھی آج بھی بہار میں نوجوان بے روزگاروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں اساتذہ بحال نہیں کئے جا رہے ہیں۔ مہنگائی شباب پر ہے تو اس کا کریڈٹ کسے جائے گا، ڈبل انجن کی حکومت کے باوجود بھی نتیش کمار بہار کو خصوصی پیکیج نہیں دلا سکیں۔

تیجسوی کا نتیش سے سوال،

وہیں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیام رجک نے آج بہار سمیت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری کا ہے۔ پیٹرول و ڈیزل، گیس سلنڈر اور سبزیوں کی قیمت آسمان چھو رہی ہیں مگر نتیش حکومت اسے کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آر جے ڈی کے کارکنان کو ایک بار پھر سے سڑک پر اتر کر احتجاج کرنا ہوگا اور اس کے لئے آپ تمام لوگوں کو تیار رہنا پڑے گا۔ اس اعلان کے بعد تمام کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر خصوصی ٹیکہ کاری مہم: نتیش کمار

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے کہا کہ تمام مسائل کے ساتھ ایک سب سے اہم مسئلہ حب الوطنی کا بھی ہے جسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ایک خاص طبقہ کو نشانہ بناتے ہیں۔ میں تو علی الاعلان کہتا ہوں کہ ملک کی آزادی میں جتنی قربانی ان لوگوں نے پیش کی ہے، اس کا ایک چوتھائی بھی کوئی دکھا دے تو مان لوں، تم نے انگریزوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے جبکہ ہمارے ان بھائیوں نے سینہ پر گولی کھا کر ملک کے لئے شہید ہوئے۔ جنہیں کسی سند کی ضرورت نہیں بلکہ ان کے کارنامے تاریخ کے صفحات پر درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.