ETV Bharat / state

RJD Leader on Bihar Madarsa Board: آر جے ڈی رہنما نے نتیش کمار کی تعریف کی، بہار مدرسہ بورڈ کے لیے عمدہ کام کیا

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 1:37 PM IST

آر جے ڈی لیڈر سرفراز عالم نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تعلیمی سرگرمیوں کو تاریخ کا سنہرا دور بتاتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین نے جس محنت، لگن اور فعالیت کے ساتھ مدرسہ بورڈ کے معیار کو اوپر اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ RJD Leader Sarfaraz Alam on Bihar Madarsa Board

https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/bihar/madrasas-unable-to-get-benefits-from-government-scheme-due-to-minority-department-rules/na20210211131455458
آر جے ڈی رہنما نے نتیش کمار کی تعریف کی، بہار مدرسہ بورڈ کے لیے عمدہ کام کیا

عام طور سے اقتدار پر قابض حکومتوں کے کام کاج کی ستائش مخالف پارٹی کے ذریعہ نہیں کی جاتی ہے، وقفہ وقفہ سے مخالف پارٹی کے لیڈران ایک دوسرے پر شدید تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن بہار میں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے نتیش حکومت اور ان کے ماتحت کام کر رہے اداروں کے کام کاج کی جم کر تعریف کی ہے۔ RJD Leader Sarfaraz Alam Praises Nitish Govt

آر جے ڈی رہنما نے نتیش کمار کی تعریف کی، بہار مدرسہ بورڈ کے لیے عمدہ کام کیا

آر جے ڈی لیڈر سرفراز عالم نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تعلیمی سرگرمیوں کو تاریخ کا سنہرا دور بتاتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین نے جس محنت، لگن اور فعالیت کے ساتھ مدرسہ بورڈ کے معیار کو اوپر اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ RJD Leader Sarfaraz Alam on Bihar Madarsa Board

سرفراز عالم نے کہا کہ ایک وقت میں بہار مدرسہ بورڈ کی حالت تمام سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ قابل رحم تھی مگر آج چئیرمین عبدالقیوم انصاری نے اس کے تعلیمی معیار اور نظام کو اس طرح چست درست کر دیا ہے کہ اب ادارہ ملک میں ایک ماڈل کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔ بورڈ کے تمام مدارس کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا، اب تمام امتحانات اور ریزلٹ وقت پر آرہے ہیں جس سے طلباء کا مستقبل تابناک ہو رہا ہے۔ Bihar Madarsa Board Development Under Nitish Govt

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چیئرمین مدرسہ بورڈ کو اپنی جیب میں لیکر چلتے تھے۔ چئیرمین مدرسہ بورڈ نے سب سے اہم کام یہ کیا ہے کہ بورڈ کی سند کو ملک کی باوقار تعلیمی درس گاہ دہلی یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دارالعلوم وقف دیوبند جیسے اداروں سے منظوری دلوائی ہے۔ اب بورڈ سے فارغ شدہ طلباء بھی ان اداروں میں داخل ہوکر مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔

مدرسہ بورڈ کے کام کاج کی ستائش کئے جانے کے سوال پر آر جے ڈی لیڈر سرفراز عالم نے کہا کہ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو میں پارٹی سے اوپر اٹھ کر اس کی سراہنا کرتا ہوں۔ نتیش حکومت دیگر معاملے میں ناکام نظر آتی ہے میں اس پر تنقید بھی کرتا ہوں۔ لیکن مدرسہ بورڈ نے واقعی عمدہ اور بے مثال کام کیا ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔ مدرسہ بورڈ کا نام جس بدنامی سے جڑا ہوا تھا اسے چئیرمین نے ختم کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'محکمہ اقلیتی فلاح کے سخت شرائط کی وجہ سے مدراس سرکاری اسکیم سے محروم'

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.