ETV Bharat / state

آر جے ڈی لیڈر میر رزاق سڑک حادثے میں شدید زخمی - عظیم اتحاد کے امیدوار سرفراز عالم

میر رزاق جوکی ہاٹ سے عظیم اتحاد کے امیدوار سرفراز عالم کے انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد تنہا موٹر سائیکل سے ارریہ کی جانب آ رہے تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

راجد لیڈر میر رزاق سڑک حادثہ میں شدید زخمی

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 10:41 PM IST

راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی جنرل سکریٹری میر رزاق آج دیر شب سڑک حادثہ میں شدید طور سے زخمی ہو گئے، جہاں مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں ارریہ صدر ہسپتال پہنچایا گیا مگر نازک حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے انہیں فوری طور سے پورنیہ میکس ہسپتال ریفر کر دیا۔

صدر اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا ہے، زخمی میر رزاق کے جسم سے زیادہ خون نکلنے کی وجہ سے وہ مکمل بے ہوش ہیں، خبر عام ہوتے ہی شہر کے لوگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے.

مذکورہ واقعہ دیر شب ارریہ کے بیر گاچھی چوک واقع مینا پور کے پاس کا ہے، میر رزاق جوکی ہاٹ سے عظیم اتحاد کے امیدوار سرفراز عالم کے انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد تنہا موٹر سائیکل سے ارریہ کی جانب آ رہے تھے. تبھی مینا پور کے پاس سامنے اچانک سے ایک شخص آتا دکھائی پڑا جسے بچانے کے سلسلے میں میر رزاق کی موٹرسائیکل کا توازن بگڑ گیا اور وہ موٹرسائیکل سمیت سڑک کے نیچے گڈھے میں جا گرے۔

یہ بھی پڑھیے
بہار اسمبلی انتخابات: 35 مسلم امیدواروں کی بھی قسمت داؤ پر

جس کی وجہ سے زخمی میر رزاق کا سر پھٹ گیا ہے، علاوہ ازیں کان اور ناک سے خون کا بہاؤ لگاتار جاری تھا. موٹرسائیکل گرنے کی آواز سن کر وہاں موجود مقامی لوگ دوڑ پڑے اور اسے اٹھا کر فوراً ارریہ صدر ہسپتال داخل کیا.

واضح رہے کہ بیر گاچھی چوک کے پاس مینا پور موڑ پر آئے دن حادثہ پیش آتے ہیں، باوجود اس کے ضلع انتظامیہ کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے. مقامی لوگوں نے کئی بار یہاں پر بیرکیٹس لگانے کی درخواست کی لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.