راشٹریہ جنتا دل کےسینیئر رہنما تیجسوی یادو نے کہا ہے وہ کسانوں کی لڑائی سڑک سے ایوان تک لے جائیں گے۔
کسان تحریک کی حمایت میں آر جے ڈی نے سڑک سے ایوان تک زرعی قانون کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
آر جے ڈی نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی لڑائی ایوان سے سڑک تک لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت کو کم سے کم حمایتی قیمت کے لیے قانون بننا چاہئے۔
مزید پڑھیں:بہار: '2021 میں پھر ہوں گے انتخابات'
انہوں نے کہا کہ ریاست کی نتیش حکومت نے 2006 بازار سمیتی اور منڈی ختم کر کسانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
ملک میں بہار کے ہی کسان ایسے ہیں جن کی آمدنی سب سے کم ہے، اگر یہی حالت رہی تو یہاں کا کسان گداگری پر مجبور ہو جائے گا۔