ETV Bharat / state

Amit Shah Bihar Tour وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ سیمانچل بلبلہ ثابت ہوگا: خالد انور - آر جے ڈی کے رہنما خالد انور

جے ڈی یو کے رکن قانون سازکونسل خالد انورKhalid Anwar on Amit Shah Bihar Tour نے کہا کہ ہم امت شاہ کا بحیثیت وزیر داخلہ استقبال کرتے ہیں، کہ وہ یہاں آکر دیکھیں کہ بہار کے لوگ کس طرح امن چین کے ساتھ رہتے ہیں، وہ یہاں سے سبق لیکر دوسری ریاستوں میں بھی یہاں کی مثال پیش کریں۔

RJD Leader Khalid Anwar
RJD Leader Khalid Anwar
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 9:05 PM IST

پٹنہ : بہار میں اقتدار سے محرومی کے بعد حال ہی میں دہلی میں بی جے پی کور کمیٹی کی اہم نشست ہوئی تھی۔ اس میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر بھی اس میں شامل تھے۔ نشست میں لوک سبھا انتخاب 2024 اور پھر 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لئے حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا تھا۔ بی جے پی نے عام انتخاب میں بہار کی 40 میں سے 35 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ساتھ ہی مشن 25 کی تکمیل کے لئے مستقبل قریب میں بہار بی جے پی تنظیمی ڈھانچہ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا اشارہ کیا ہے. نشست میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مرکزی قائدین ریاست کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نریندر مودی حکومت کے حق میں ماحول بنانے کی کوشش کریں گے.RJD MLC Khalid Anwar Criticises HM Amit Shah Two Visit To Bihar

اسی کے پیش نظر آئندہ 23 تا24 ستمبر کو وزیر داخلہ امت شاہ بہار کے سیمانچل کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ پر جے ڈی یو رہنماوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

JDU Leader Khalid Anwar

اسی سلسلے میں جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل خالد انور نے کہا کہ بی جے پی ہندو مسلم کے جس اتحاد کو تفریق میں بدلنا چاہتی ہے وہ اس میں ناکام ثابت ہوں گے، سیمانچل ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، وہاں برسوں سے تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر رہتے ہیں، امت شاہ کا دورہ سیمانچل ایک خاص مقصد کے تحت ہے جس میں وہ ناکام ہوں گے.

یہ بھی پڑھیں:Darul Qaza Gaya on Marriage Reforms درالقضاء گیا کی مہم، نکاح کو بنایا جائے آسان

جے ڈی یو کے رہنما خالد انور نے کہا کہ بی جے پی کی سیاست فرقہ وارانہ کشیدگی پر مبنی ہے۔ یہ امت شاہ کے پہلے دورے کے لئے جگہ کے انتخاب سے ظاہر ہوتا ہے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بہار میں فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ یہاں سیکولر عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے، بی جے پی کا منصوبہ اسی طرح ناکام ہو جائے گا جیسا کہ اس نے دوسری ریاستوں میں نفرت کا ماحول پیدا کرکے اقتدار پر قابض ہے،بہار کی عوام اسے خوب اچھی طرح سمجھتی ہے. ایک سوال کے جواب میں خالد انور نے کہا کہ بہار کے بی جے پی لیڈر امت شاہ ہے دورے پر دوسری پارٹیوں کو خبر دار کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کسی داغدار شبیہ کے انسان کے آنے سے جس طرح لوگ اپنے گھروں میں چھپ جاتے ہیں، اسی طرح امت شاہ کی آمد پر بی جے پی لیڈران تنبیہ کر رہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.