ETV Bharat / state

RJD Leader Bhai Virendra مرکزی حکومت بے روزگاری دور کرنے میں ناکام - بہار اسمبلی تخمینہ کمیٹی کے چیئرمین

بہار اسمبلی تخمینہ کمیٹی کے چیئرمین اور آر جے ڈی کے ترجمان بھائی ویریندر نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مرکزی حکومت بے روزگاری دور کرنے میں ناکام رہی ہے

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 4:34 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کے ترجمان بھائی ویریندر نے کہا کہ بہار اسمبلی تخمینہ کمیٹی کے چیئرمین ہونے کی وجہ سے ہم مسلسل بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم حکومت کی طرف سے کئے جانے والے کاموں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ اسکیموں تعلق سے حکومت کو آگاہ بھی کیا جارہاہے۔RJD Leader Bhai Virendra Reaction On Unemployment And Price Hike

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کو بیچنے میں لگی ہوئی ہے۔ تمام سرکاری اداروں کی نجی کاری کی جا رہی ہے۔ یہ سرمایہ داروں کی حکومت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 کے انتخابات میں مودی جی نے کہا تھا کہ وہ بے روزگاری کو دور کریں گے۔ ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ لیکن یہ باتیں اب جھوٹی ثابت ہو رہی ہیں۔ حکومت بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء پر بھی جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے۔ ماضی میں جب گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا تو بی جے پی کے لوگ ہنگامہ برپا کرتے تھے۔ لیکن ان کے دور میں آج گیس سلنڈر 12 سو روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔لیکن آج وہ اس کو لے کر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mohan Bhagwat in Bihar آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بہار دورہ پر شدید تنقید

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہار ایک انقلابی سرزمین ہے۔ مہاتما گاندھی نے بھی 1942 میں بہار سے انگریزوں ہندوستان چھوڑو کا نعرہ دیا تھا۔ جس کے بعد 1947 میں ہندوستان آزاد ہوا۔ آج ایک بار پھر بہار اپنا موقف اختیار کر رہا ہے۔ ہم بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام بھی کریں گے۔ انگریزوں کے زمانے میں بی جے پی کے لوگ جن سنگھ کے نام سے جانے جاتے تھے۔RJD Leader Bhai Virendra Reaction On Unemployment And Price Hike

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.