ETV Bharat / state

RJD Foundation Day ہم 2024 میں نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے، لالو

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 9:34 PM IST

Updated : Jul 5, 2023, 9:42 PM IST

آر جے ڈی کے سربراہ نے مہاراشٹر میں این سی پی کے بحران پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اراکین اسمبلی کو ہائی جیک کیا، یہ سب جانتے ہیں۔

Lalu Prasad Yadav
Lalu Prasad Yadav

پٹنہ: آج راشٹریہ جنتا دل کا 27 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ مرکزی تقریب کا اہتمام پارٹی کے ریاستی دفتر میں کیا گیا۔ سب سے پہلے پارٹی کے قومی صدر مسٹر لالو پرساد نے پرچم کشائی کی۔ اس موقعے پر آر جے ڈی کے پرچم کو یوتھ آر جے ڈی اور طلبہ آر جے ڈی کارکنوں نے سلامی دی۔ ریاستی صدر مسٹر جگدانند سنگھ کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر مسٹر لالو پرساد نے پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام آر جے ڈی کارکنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

اس موقعے پر لالو پرساد نے مرکز کی مودی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی۔ آر جے ڈی کے قیام کے پس منظر اور حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جنتا دل کا قومی صدر تھا اور کچھ لوگ غیر ضروری طور پر ہمیں ہٹا کر پارٹی پر اپنا اقتدار قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جو غلط تھا۔ میں نے اپنے ساتھیوں جن میں سے کئی آج اس اسٹیج پر موجود ہیں اور بہت سے جو ہم لوگوں کے درمیان نہیں ہیں سے مشورہ کر نئی پارٹی کی تشکیل کا فیصلہ لیا۔ آنجہانی لیڈر رام کرشن ہیگڑے نے پارٹی کا نام راشٹریہ جنتا دل تجویز کیا۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک راشٹریہ جنتا دل نے ہر میدان میںنمایاں کار کردگی کی ہے اور ہمیں ہر حال میں عوامی حمایت حاصل رہی ہے۔ آر جے ڈی اپنے قیام سے لے کر اب تک کئی اتھل پتھل کے باوجود سماجی انصاف کے میدان میں ملک کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Mamata On Lalu Yadav لالو جی میں اب بھی بی جے پی کو شکست دینے کی طاقت ہے، ممتا بنری

اپنے خطاب میں مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر لالو نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے، تمام اشیاءکی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے، لوگوں کو نفرت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ باباصاحب کے دیئے ہوئے آئین کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ پہلے گاو ¿ں میں غریبوں کو پولیس اور مقدمہ کے نام پر دبایا اور دھمکایا جاتا تھا، آج بی جے پی حکومت وہی کام کر رہی ہے۔ لالو جی نے اپنے جانے پہچانے انداز میں کہا کہ ہمیں پھول مالا بھی مل رہی ہے لیکن ”جس دن تو نہ رہوا، جانا تارا توہرا کا گت ہوئی“۔ 2024 میںانتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کرناٹک صرف ایک جھانکی ہے، ہم نریندر مودی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ آر جے ڈی آگے رہی ہے اور ہم مستقبل میں بھی آگے رہیں گے۔ 17 پارٹیوں کے لیڈران پٹنہ میں جمع تھے اور پھر وہ بنگلور میں جمع ہو رہے ہیں۔
یو این آئی

Last Updated : Jul 5, 2023, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.