گیا: ضلع گیا میں ترقیاتی کاموں بالخصوص Expressional District اور سات نشچے پارٹ ٹو منصوبے کے تحت کیے گئے کاموں کا چیف سکریٹری عامر سبحانی نے جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو سبھی کاموں میں تیزی لانے خاص طور پر زیر التوا کاموں کو جلد پورا کرنے کی ہدایت دی Review meeting of chief secretary amir sobhani with district officer۔
شہر گیا میں واقع مگدھ کمشنری کے دفتر میں چیف سکریٹری عامر سبحانی نے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی جس میں کمشنری کے پانچوں ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی شامل ہوئے۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری نے سلسلے وار طریقے سے کاموں جائزہ لیا۔ اس دوران گیا ڈی ایم نے بتایا کہ گیا ضلع نیتی آیوگ کی ڈیلٹا ریکنگ میں دوسرا مقام حاصل ہوا تھا۔
چیف سکریٹری عامر سبحانی نے جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دی کہ ایکسپریشنل ڈسٹرکٹ کے تحت کئے جانے والے تمام کاموں کو صحیح طریقے سے اور معیاری ڈیٹا انٹری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ اس کی وجہ سے ضلع کی رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہو۔ درست اعداد و شمار کی وجہ سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے خصوصی امداد دی جائے گی، جس سے ضلع کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام بلاکس کے انڈیکیٹرز کو مناسب طریقے سے برقرار رکھا جائے اور متعلقہ ڈیٹا کو مقررہ مدت کے اندر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، غذائیت اور بنیادی ڈھانچے کے اعدادو شمار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترغیبی رقم کے طور پر موصول ہونے والی اسکیمز کو جلد از جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:
- Amir Subhani New Chief Secretary of Bihar: عامر سبحانی کے چیف سکریٹری بننے پر کیا اردو کے اچھے دن آئیں گے؟
- RJD Iftar Party: آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں نتیش کمار سمیت متعدد رہنما شامل ہوئے
جائزہ میٹنگ میں گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ گیا ضلع کو فروری کے مہینے میں نیتی آیوگ کی طرف سے خواہش مند اضلاع کے تحت ڈیلٹا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے اور مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔