اس جائزے میں میٹنگ میں تمام محکموں کے سکریٹری نے اپنے اپنے محکموں کے ذریعہ ہوئی محصولات اور آئندہ کا لاحہ عمل تیار کرنے کی تفصیلی اطلاع وزیراعلی کو دی۔
میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار میں کاروبار بڑھ رہا ہے لوگوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پہلے کے مقابلے محصولات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نئی دکانیں اور مال کھل رہے ہیں یہ اچھی بات ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ خاندانی املاک کی تقسیم کی بنیاد پر ہونے والے رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے رجسٹریشن میں تیزی لائی جائے۔ ای رکشا کو پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے۔ گاڑیوں سے ہونے والے آلودگی سے بچنے کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلی نے محکمہ کان کنی اور معدنیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'تاریخی اور ماحولیات کی بہتری کے مدنظر ہر اہم پہاڑوں کی پہچان کر لینی ہوگی اور اسے محفوظ رکھنا ہم لوگ کا فرض ہے ہمیں اپنی وراثت کو بچانا ہے'