ETV Bharat / state

Shamim Ahmed Passed Away پی آر ڈی محکمہ گیا کے سبکدوش ڈائریکٹر شمیم احمد کا انتقال - پی آر ڈی محکمہ گیا کے ڈائریکٹر شمیم احمد کا انتقال

بہار پی آر ڈی محکمہ کے سبکدوش جوائنٹ ڈائریکٹر شمیم اختر نے اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔ وہ ایک موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ صحافیوں نے صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Shamim Ahmed Passed Away
Shamim Ahmed Passed Away
author img

By

Published : Jul 10, 2023, 12:19 PM IST

گیا: محکمہ پی آر ڈی بہار کے سبکدوش جوائنٹ ڈائریکٹر شمیم ​​اختر کا آج صبح انتقال ہوگیا، تدفین کل منگل کو پٹنہ کے حاجی حرمین شریفین قبرستان پھلواری شریف میں ہوگی، شمیم اختر کی عمر قریب 65 برس تھی۔ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے اور دہلی کے ایمس میں زیر علاج تھے، گھر والوں کے مطابق بقر عید سے قبل وہ پٹنہ آئے تھے، انہیں بہتر علاج کے لیے ممبئی ریفر کیا گیا تھا، آج وہ مالک حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

مرحوم کے دوست مشتاق احمد نوری کے مطابق نماز جنازہ کل سیکٹر ون میں ادا کی جائے گی اور سپرد خاک پھلواری شریف میں واقع حاجی حرمین قبرستان میں کیا جائے گا۔ نوری نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کا شمار محکمہ پی آر ڈی کے بہترین افسروں میں ہوتا تھا۔ ایک طویل عرصے تک وہ سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے پی آر او رہے، کچھ دنوں تک وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بھی پی آر او رہے۔

تیز طرار اور محنتی افسر کے طور پر شمیم احمد کی ریاست اور محکمہ میں ان کی پہچان تھی۔ ضلع گیا میں بھی شمیم اختر تین برسوں تک ڈسٹرک پبلک ریلیشن آفیسر ' ڈی پی آر او ' کے عہدے پر فائز رہے۔ یہاں اُنہوں نے اپنے وقت میں صحافیوں اور ضلع انتظامیہ کے درمیان اچھے تعلقات بحال کرایا تھا، آسانی کے ساتھ صحافیوں کو خبروں کے متعلق تفصیلات دستیاب کرانے میں ماہر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.