ETV Bharat / state

ٹرین میں مُردے کے نام سے ریزرویشن

author img

By

Published : Sep 19, 2019, 3:23 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:09 AM IST

پوری دنیا میں ٹرینوں میں زندہ افراد کے سفر کے لئے ریزرویشن ہوتا ہے۔ اگر کسی سے کہا جائے کہ بھارتی ٹرینوں میں مردوں کے لئے بھی ریزرویشن ہوتا ہے تو لوگ یقین نہیں کرینگے۔ لیکن ایسا ہی واقعہ روشنی میں آیا ہے۔

مُردے کے نام ریزرویشن

ریاست بہار کے ضلع گیا میں منعقدہ پترپکش میلے میں پنڈدان کے لئے ایک کنبہ اپنے مرحوم باپ کے نام سے ٹرین میں باضابطہ سیٹ ریزرو کرکے گیا پہنچا ہیں۔
دراصل گیا میں پترپکش میلہ 12 ستمبر سے ہے۔ یہاں لاکھوں کی تعداد میں سناتن ہندومذہب کے عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔
ٹرینوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ یہاں آکر پنڈدانی اپنے آباء و اجداد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنڈدان کرتے ہیں۔
اوڈیسہ سے بھی ایک کنبہ پنڈدان کے لئے گیا پہنچا ہے۔اس میں آنے والے تمام افراد ایک ساتھ ٹرین سے باضابطہ فرسٹ کلاس اے سی میں ریزرو کراکر آئے تھے۔ یہ کنبہ اپنے مرحومین سے جڑی ہوئی چیزیں ایک ڈنڈے میں گانٹھ باندھ کر لیکر آئے ہیں۔
اس ڈنڈے کو "پترڈنڈ"کہا جاتا ہے، باضابطہ اس پتر ڈنڈ کو ٹرین میں ٹکٹ بکنگ کراکر لایاگیا ہے۔
بکنگ اپنے مرحوم باپ کے نام سے کرایاگیا تھا۔
کرشن اگروال نے بتایا کہ وہ ٹرین میں ایک سیٹ کی ٹکٹ بکنگ کراکر ایک سادہ سی نظر آنے والی لاٹھی اپنے ساتھ لے کرآئے ہیں۔ جسے پتر ڈنڈ کہا جاتا ہے۔ اس پتر ڈنڈا میں اپنے آباء و اجداد سے جڑی ہوئی چیزوں کو گانٹھ کی شکل میں باندھ دیا جاتا ہے ۔ لانے سے قبل وہ سات دن تک بھاگوت گیتا کی پاٹھ کرتے ہیں۔
اس کے بعد آنے والوں کے ساتھ اس پتر ڈنڈا کی بکنگ کرائی جاتی ہے، جس میں ان کے مرحوم باپ کا نام ہوتا ہے، انہوں نے بتایا وہ پتر ڈنڈا کو بچے کی طرح کوچ کی برتھ پر رکھ کر لاتے ہیں۔
پورے راستے ایک شخص دو۔دو گھنٹے کی نگرانی کرتے رہتے ہیں، تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔ بتایا کہ جس طرح سے آباء و اجداد اپنے بچوں کی طرح اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس پتر ڈنڈ کی دیکھ بھال کرکے لایاگیا ،اور یہاں گیا وشنوپتھ لاکر پنڈدان کیا ہے۔

مُردے کے نام ریزرویشن، دیکھیں ویڈیو

Intro:پوری دنیا میں ٹرینوں میں زندوں کے سفر کے لئے ریزرویشن ہوتا ہے ۔ اگر کسی سے کہاجائے کہ ہندوستانی ٹرینوں میں مردوں کے لئے بھی ریزرویشن ہوتا ہے تو لوگ یقین نہیں کرینگے۔ لیکن ایسا ہی واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔ریاست بہار کے ضلع گیا میں منعقدہ پترپکش میلے میں پنڈدان کے لئے ایک پریوار اپنے مرحوم باپ کے نام سے ٹرین میں باضابطہ سیٹ ریزرو کرکے گیا پہنچے ہیںBody:دراصل گیا میں پتر پکش میلہ بارہ ستمبر سے منعقد ہے ۔ یہاں لاکھوں کی تعداد میں سناتن ہندومذہب کے عقیدت مند پہنچ رہے ہیں ۔ٹرینوں سے بھی بڑی تعداد لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ یہاں آکر پنڈدانی اپنے آباواجداد کی روح کی شانتی ونجات کے لئے پنڈدان کرتے ہیں ۔اڑیسہ سے بھی ایک کنبہ پنڈدان کے لئے گیا پہنچا ہے ۔اس میں آنے والے تمام افراد ایک ساتھ ٹرین سے باضابطہ فرسٹ کلاس اے سی میں ریزرو کراکر آئے تھے ۔یہ کنبہ اپنے مرحومین سے جڑی ہوئی چیزیں ایک ڈنڈے میں گانٹھ باندھ کر لیکر آئے ہیں ۔اس ڈنڈے کو "پترڈنڈ"کہا جاتا ہے ، باضابطہ اس پتر ڈنڈ کو ٹرین میں ٹکٹ بکنگ کراکر لایاگیاہے ۔ بکنگ اپنے مرحوم باپ کے نام سے کرایاگیا تھا Conclusion:کرشن اگروال نے بتایا کہ وہ ٹرین میں ایک برتھ کی ٹکٹ بکنگ کراکر ایک سادہ سی نظر آنے والی لاٹھی اپنے ساتھ لے کرآئے ہیں ۔ جسے پتر ڈنڈ کہا جاتا ہے ۔اس پتر ڈنڈا میں اپنے آباؤ اجداد سے جڑی ہوئی چیزوں کو گانٹھ کی شکل میں باندھ دیا جاتا ہے ، لانے سے پہلے وہ 7 دن تک بھاگوت گیتا کی پاٹھ کرتے ہیں۔اسکے بعد آنے والوں کے ساتھ اس پتر ڈنڈا کی بکنگ کرائی جاتی ہے جس میں انکے مرحوم باپ کا نام ہوتا ہے ، انہوں نے بتایا وہ پتر ڈنڈا کو بچے کی طرح کوچ کی برتھ پر رکھ کر لاتے ہیں۔ پورے راستے ایک شخص دودو گھنٹے کی نگرانی کرتے رہتے ہیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو ۔ بتایا کہ جس طرح سے آباؤ اجداد اپنے بچوں کی طرح اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں اس پتر ڈنڈ کی دیکھ بھال کرکے لایاگیا اور یہاں گیا وشنوپتھ لاکر پنڈدان کیاہے
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.