پوری دنیا میں شہنائی کو متعارف کرانے والے شہنشاہِ شہنائی بسم اللہ خان کے یوم وفات کے موقع پر بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بسم اللہ خان ٹرسٹ کی جانب سے بین الاقوامی اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے موسیقار، فنکار، صحافیوں اور سماجی کارکن کو بسم اللہ خان ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس تقریب کی صدارت رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر نولکیشور یادو نے کی۔ انہوں نے کہاکہ بسم اللہ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، انہوں نے شہنائی کو دنیا میں متعارف کیا، وہ موسیقی کے شعبہ میں سب سے اعلیٰ ترین تھے۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں متعدد انعامات سے نوازا گیا۔ انہیں اعلیٰ ترین بھارت رتن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
- مزید پڑھیں: استاد بسم اللہ خان کا خاندان بے بسی کا شکار
- شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی 105 ویں یوم پیدائش
- استاد بسم اللہ خان کی روایت: شہنائی بجا کر نوحہ خوانی کی گئی
وہیں جے ڈی یو کے سابق رکن قانون ساز کونسل پروفیسر رنویر نندن نے مرکزی حکومت سے بھارت رتن بسم اللہ خان کے اعزاز میں قومی سطح پر تقریب منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ نوجوان نسل اور نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔