پٹنہ: آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمٰن قاسمی نے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری چھٹی کلینڈر میں جمعہ سمیت دیگر ایام کی چھٹی ختم کیے جانے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کا دن مسلمانوں کے لیے بڑا اہم اور مبارک دن مانا جاتا ہے۔ اس دن جمعہ کی نماز کا اہتمام کرنا اور اجتماعی طور پر ادا کرنا اسلام کا شعار ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے جمعہ کی نماز کی بڑی فضیلت اور اہمیت ہے، یہ ہفتہ کی عید ہے جسے مسلمان مکمل اہتمام کے ساتھ ادا کرتے ہیں اس لیے ملک میں سینکڑوں سال سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ تعلیمی ادارے جہاں مسلمان طلبہ و طالبات پڑھتے ہیں، ان میں جمعہ کے دن چھٹی رہتی ہے، آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد بھی اقلیتی اور اردو اسکولوں میں خواہ وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری جمعہ کے دن چھٹی ہوا کرتی ہے، لیکن افسوس کہ گزشتہ چند سالوں سے غیر سماجی عناصر نے جمعہ کے دن اسکولوں میں چھٹی کو غیر ضروری مسئلہ بنا کر ہندو مسلم بھائی چارے اور اتحاد کو ختم کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ School Week Off Controversy انہوں نے کہا کہ جس طرح عیسائی مشنری اسکولوں اور دیگر سرکاری اسکولوں میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اور ہفتہ میں ایک دن تعلیم نہیں ہوتی اسی طرح اردو اسکولوں میں جہاں مسلمان طلبہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں جمعہ کے دن چھٹی کی روایت رہی ہے۔ اس لئے حکومت بہار کو چاہیے کہ وہ اردو اسکولوں میں جمعہ کے دن چھٹی پر اپنا موقف واضح کرے اور صاف طور پر اعلان کر دے کہ جمعہ کے دن کی چھٹی ختم نہیں کی جائے گی تاکہ مسلمانوں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کا سدباب ہو سکے۔
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ امارت اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بہار، وزیر تعلیم و اقلیتی فلاح کے وزیر کو مکتوب روانہ کر مداخلت کی اپیل کی ہے، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے جب اردو اسکولوں میں شروع سے روایت چلی آ رہی ہے اسے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے اور ایسے میں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس سمت میں فوراً کارروائی کرتے ہوئے سابقہ روایت کو بحال رکھتے ہوئے نئے سرے سے تعطیل نامہ جاری کرے تاکہ اقلیت طلبہ کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ School Week Off Controversy
یہ بھی پڑھیں : School Week Off Controversy: اردو میڈیم اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے کا مطالبہ غیر مناسب، خالد انور
Objection to Holiday on Friday: گری راج نے جمعہ کو اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی پر سخت اعتراض کیا