کام ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھ ہیلتھ کیئر کے برابر ہی لے رہی ہے، لیکن تنخواہ ایلوپیتھک کے مقابلے نصف دے رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں آیوش کے ڈاکٹروں کی تنخواہ بھی دوگنی کر دی گئی لیکن اے این ایم اور فارماشسٹ کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو سراسر نا انصافی ہے۔
ان لوگوں کی بحالی کے تحت آربی ایس کے اے این ایم، فارماشسسٹ اور ڈاکٹروں کے عہدہ پر کی گئی تھی۔
ڈاکٹروں کی تنخواہ 22 ہزار سے 44 ہزار روپئے کر دی گئی، لیکن اے این ایم اور فارماشسٹ کی تنخواہ 12 ہزار روپئے ہی ہے۔ جب کہ ان کے ساتھ کانٹریکٹ پر بحال ڈاکٹروں اور ایلوپیتھک فارماشسٹ کی تنخواہ بالترتریب 44 ہزار، اور 37 ہزار روپئے ہے۔
ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کی تنخواہ بھی اس کے ہم منصب کے برابر کرے یعنی کام مساوی ہے تو تنخواہ بھی مساوی دی جانی چاہئے۔
2015 سے کانٹریکٹ پر کام کر رہے ان لوگوں کی ضلع بھاگلپور میں اے این ایم اور فارماشسٹ کی تعداد 50 ہے، جب کہ پورے بہار میں ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔
ان لوگوں نے حکومت کے سامنے کئی بار اپنے مطالبات رکھے لیکن حکومت جانچ کمیٹی بناکر معاملے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیتی ہے۔ ان لوگوں نے دھمکی دی ہےکہ اگر حکومت نے ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا تو وہ ہڑتال پر جاسکتے ہیں۔