ETV Bharat / state

ارریہ: زرعی قوانین کے خلاف آر جے ڈی کارکنان کا احتجاج - مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ زرعی قوانین

کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے حزب اختلاف کی تمام پارٹیاں صبح دس بجے سے سڑکوں پر اتر کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں کو جام کر دیا۔

ارریہ: زرعی قوانین  کے خلاف راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 3:56 PM IST

ارریہ:مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف آج بھارتی کسانوں کی طرف سے بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے حزب اختلاف کی تمام پارٹیاں کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے صبح دس بجے سے سڑکوں پر اتر کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں کو جام کر دیا۔ جس سے شہر کے زیرو مائل، بیر گاچھی چوک، اے ڈی بی چوک، چاندنی چوک وغیرہ جگہوں پر آمد و رفت کو متاثر ہوگیا۔

ویڈیو

اس دوران زیرو مائل پر احتجاج کر رہے راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے کہا کہ 'کسان مخالف بل جب تک واپس نہیں ہوگا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا.

راشٹریہ جنتا دل خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب نے کہا کہ 'مودی حکومت میں تمام طبقہ کے لوگ پریشان ہیں، ان کی حکومت میں صرف اڈانی اور امبانی جیسے صنعت کار ہی خوش ہیں۔ مودی حکومت ہمیشہ سے انہیں لوگوں کی پیروکار رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے

انہوں نے کہا کہ 'کسان جب کیہوں پیدا کرتا ہے تبھی بھارت میں رہنے والے لوگوں کے منھ میں نوالہ جاتا ہے، اس لئے اب یہ مسئلہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ بھارت کے ہر فرد کا ہے جس قانون سے کسان بھائیوں کا نقصان ہوگا اسے ہم لوگ کبھی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.