پٹنہ: بہار میں ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخاب کے لیے آر جے ڈی نے ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج سے اپنے آخری امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا۔ MLC Election in Bihar
گذشتہ کئی دنوں سے آر جے ڈی کے اعلیٰ رہنما اور سیمانچل کے رہنماؤں کے درمیان نام پر غور و خوض کیا جا رہا تھا جسے آج فائنل کر دیا گیا۔
نام کا اعلان آج حزب مخالف رہنما تیجسوی یادو کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد ہوا۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے کہا کہ پارٹی نے ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج سے ایم ایل سی انتخاب کے لیے سابق رکن اسمبلی حاجی عبد السبحان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ Ex MLA Haji Abdul Subhan as Rashtriya Jnata Dal MLC Candidate
جگد نند سنگھ نے کہا کہ سیمانچل کے رہنماؤں کے ساتھ ہوئی نشست میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پارٹی نے ایک ایسے شخص کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو زمین سے جڑا ہوا لیڈر ہے۔
Bihar MLC Election: بہار ایم ایل سی انتخاب میں دباؤ کی سیاست تیز، آر جے ڈی اور کانگریس آمنے سامنے
عبد السبحان پوری زندگی سماجواد کے نظرے سے جڑے رہے، شروع سے لالو پرساد کی فکر سے متاثر رہے ہیں۔ پہلے رکن اسمبلی بھی رہے اور عوام کی خدمت کی ہے۔'
ہمیں امید ہے ان کے امیدوار بنائے جانے کے بعد ارریہ پورنیہ اور کشن گنج کے عوام راحت محسوس کریں گے اور اپنا ووٹ آر جے ڈی کو دیں گے۔'
اس موقع پر حاجی عبد السبحان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راجد پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو مجھ پر اعتماد جتایا، میں اس بھروسے کو ٹوٹنے نہیں دوں گا اور کامیابی سے ہمکنار ہو کر پارٹی کو مضبوط کروں گا۔ اس طرح سے آر جے ڈی کی جانب سے قانون ساز انتخاب کے لیے دو امیدواروں کو اتارا ہے۔