ETV Bharat / state

'تربیت نفس کا مہینہ ہے رمضان المبارک' - بہادر وہ شخص ہے

سیمانچل کے معروف خطیب حضرت مولانا عبد اللہ سالم چترویدی نے رمضان اور تربیت نفس کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

تربیت نفس کا مہینہ ہے رمضان المبارک : مولانا عبد اللہ سالم چترویدی

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 2:17 PM IST

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا عقلمند اور بہادر وہ شخص ہے جو اپنے نفس کو زیر کیے ہوئے ہو اور ما بعد موت کے لئے عمل کرے اور عاجز و درماندہ شخص وہ ہے جو اپنی خواہشات نفس کا غلام ہو اور خدا سے اجر و ثواب اور مغفرت کی آرزو رکھتا ہو، دراصل روزہ کے دیگر تقاضوں کے ساتھ سب سے اہم تقاضا یہ ہے کہ روزے دار طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور جائز جنسی خواہشات کو پورا کرنے سے رک جائے، تاکہ روزہ اپنے نفس کی تربیت کر سکے۔

مذکورہ باتیں سیمانچل کے معروف خطیب حضرت مولانا عبد اللہ سالم چترویدی نے رمضان اور تربیت نفس کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔

عبد اللہ سالم چترویدی نے کہا کہ یہ ایک مہینہ کا رمضان آنے والے گیارہ مہینوں کے لئے ایک ٹریننگ ہے، اس مہینے میں ہم خود کو جس طرح ڈھالیں گے آنے والے دنوں میں ہم اسی راستے پر گامزن ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کو تقویٰ کا حکم دیا ہے جیسے اس سے قبل کے امتوں کے لیے تاکید کی تھی، دراصل روزہ کا مقصد ہی زندگی کو پاکیزہ بنانا ہے۔

مولانا عبداللہ سالم چترویدی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں جتنا ہو سکے اپنے نفس پر قابو پانے کی کوشش کریں اور اسے آنے والی زندگی میں عملی طور سے خود پر نافذ کریں۔

انسان کئی خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے، اگر آپ بدکلامی، فضول گوئی، طنز، لعن و طعن، جھوٹ، بہتان، لڑائی جھگڑا، گالی گلوج سے مکمل اجتناب کرتے ہیں تو یہی تربیت نفس ہے اور یہی جذبہ غیر رمضان میں بھی باقی رہنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.