ETV Bharat / state

باہمی رواداری کے فروغ کے لیے پروگرام

جماعت اسلامی ہند گیا اور برہما کماری وشو ودیالیہ کی جانب سے رکشا بندھن تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی اور رکشا بندھن کا تہوار منایا۔

باہمی رواداری کے لیے پروگرام
author img

By

Published : Aug 4, 2019, 5:56 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ملت کیمپس میں مختلف مذہبی رہنماؤں کے درمیان باہمی رواداری کے فروغ کے لیے جماعت اسلامی گیا اور برہما کماری یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

جماعت اسلامی گیا کے صدر پروفیسر مسرور احمد نے اس پروگرام کی صدارت کی۔

شیلا بہن نے حاضرین کو راکھی پیش کرتے ہوئے بہن بھائی کے مقدس رشتے اور خدا سے تعلق کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

مسرور احمد، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے ہندی زبان میں قرآن مع ترجمہ اور سیرت کی کتاب بطور تحفہ شیلا بہن اور ان کی ساتھی خاتون کو پیش کیا۔

باہمی رواداری کے لیے پروگرام

تقریب میں شریک افراد نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ وہ سماج میں منفی خیالات و فکر کومثبت فکر و خیال میں تبدیل کریں گے۔

اس طرح کی رکشا بندھن تقریب جہاں اجتماعی طور پر سبھی مذہب کے لوگ شریک ہوں اور راکھی بندھوائیں یہ پہلی بار گیا میں ہوا ہے ۔

تقریباً 50 افراد کے ہاتھوں میں بہن برہما کماری نے راکھی باندھی اور ماتھے پر قشقہ لگا کر ان کی خوشحال زندگی کی دعا کی۔

اس موقع پر برہما کماری کو تحفے کے طور پر قرآن اور سیرت النبی کی مقدس کتابیں دی گئیں۔

Intro:جماعت اسلامی ہند گیا اور برہما کماری وشو ودیالیہ کی باہمی رکشا بندھن تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں مختلف مذاہب کے نمائندے شامل ہوکر راکھی بندھن تہوار کاجشن منایااور اس کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی ، ساتھ ہی راکھی بندھواکر آپسی اتحاد اور بہن بھائی کے پیار کو بھی اجاگر کیا اور سماج کو عورتوں کی عزت اور اسکی حفاظت کاپیغام دیا Body:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شہر میں واقع ملت کیمپس میں مختلف مذہبی اکائیوں کے درمیان باہمی رواداری، سدبھاؤنا اور سمجھداری کے فروغ کے لئے جماعت اسلامی گیا اور برہما کماری وشوودیالیہ کے باہمی تعاون سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ اس جلسہ کی مہمان خصوصی بہن شیلا تھیں ۔اسکی صدارت پروفیسر مسرور احمد صدر جماعت اسلامی گیا نے کی۔ اجلاس کی کاروائی سورہ الملک کی پہلی رکوع کی تلاوت اور ہندی ترجمہ سے شروع ہوئی۔ آخر میں شیلا بہن نے حاضرین کو راکھی بندھن پیش کرتے ہوئے بہن بھائی کے مقدس رشتہ اور خدا سے تعلق مضبوط کرنے پر زور دیا۔ مسرور احمد، امیر مقامی جماعت اسلامی نے ہندی قرآن مع ترجمہ اور سیرت کی کتاب بطور تحفہ شیلا بہن اور ان کی ساتھی خاتون کو پیش کی۔ اس جلسے میں مختلف مذاہب کے لوگ شریک ہوئے اور لوگوں نے فردا فردا اپنے تاثرات کااظہار کیا اور عہد کیا کہ وہ سماج میں منفی خیالات وفکر کومثبت فکراور خیال میں تبدیل کریں گے ۔خواتین کی عزت اور اسکے مرتبے کو پھیلائیں گے ۔اس طرح کی رکشا بندھن تقریب جہاں اجتماعی طورسے سبھی مذہب کے لوگ شریک ہوں اور راکھی بندھوائیں یہ پہلی بار گیا میں ہواہے ۔Conclusion:اس موقع پر ہوئے بہن شیلا نے خدا کے ذکر سے اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لانے اور اپنے کردار کو نکھارنے پر زور دیا۔ انہوں تمام مذاہب کے درمیان احترام کا رشتہ اور رواداری کے فروغ پر زور دیااور منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کرنے پر زوردیا ۔انہوں نے کہاکہ منفی سوچ سے نہ تومعاشرہ کی ترقی ہوگی اور نہ ہی اپنی ترقی ۔ شبیر عالم اور عظمت حسین خاں نے جماعت اسلامی اور برہما کماری کا جامع تعارف اس موقع پر شرکاء کے درمیان کرایا۔ پروفیسر بدیع الزماں نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات میں اس طرح کی کوششوں کی تعریف کی اور کہاکہ ایک طرف نفرت کے ماحول کو پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش ہورہی ہے لیکن ان نفرتوں کو ہم اسی طرح کی تقریب سے اور اسکے پیغامات کو پھیلا کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر سبکدوش انجنئیرادریس خان ، تمیم الدین حنبل ، پروگرام کے آرگنائزر وانٹر فیتھ فورم کے سکریٹری عظمت حسین خان ، سردار بھگوان سنگھ ، محمداکرم ، کے علاوہ شہر کے درجنوں معززین موجودتھے ۔اس تقریب میں قریب پچاس افراد کے ہاتھوں پر بہن برہما کماری نے راکھی باندھی اور ماتھے پر تلک لگا کر انکے خوشحال زندگی کی دعاکی ۔برہما کماری کو تحفہ کے طورپر قرآن اور سیرت النبی کی مقدس کتابیں دی گئیں
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.