پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر مجرمانہ معاملات میں ملوث لیڈروں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت داغی وزراء سے بھری ہوئی ہے اور بی جے پی ان کی پیروی ریاستی حکومتوں کی سربراہی میں میں کررہی ہے۔ Janta Dal United on Modi government
جے ڈی (یو) کے قومی سکریٹری راجیو رنجن پرساد نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیتھ پرمانک قتل کی کوشش کیس میں ملزم ہیں جب کہ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، اقلیتی بہبود کے وزیر جان برلا، وزیر داخلہ وی مرلی دھرن سمیت 24 وزراء کے خلاف سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ موجودہ مرکزی کابینہ میں 33 داغدار وزراء ہیں جو کہ کابینہ کا 42 فیصد ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: AAP Leader Slams Modi Govt: مودی حکومت نے اپنے دوستوں کو 19 لاکھ کروڑ کا فائدہ پہنچایا، عآپ
راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ 'بی جے پی کی ریاستی حکومتیں بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہیں۔ سال 2017 میں اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں 20 داغدار وزیر تھے، جو 2022 میں بڑھ کر 22 ہو گئے۔ اسی طرح مہاراشٹر کی شندے-فڑنویس حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جہاں 20 میں سے 15 یا 75 فیصد وزراء داغدار ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات میں سات وزراء مجرمانہ مقدمات میں ملزم ہیں۔'
یو این آئی