ETV Bharat / state

ارریہ: بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل - نگر پریشد کو چاہیے کہ اس سمت توجہ دے

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مسلسل بارش سے شہر کا برا حال ہوگیا ہے۔ شہر کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ مسلسل بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئیں ہیں۔

rain turns roads into lakes in araria bihar
ارریہ میں بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 7:57 PM IST

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد ارریہ میں 36 گھنٹوں سے ہو رہی مسلسل بارش سے شہر کا برا حال ہوگیا ہے۔ پورا شہر جھیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جگہ جگہ چوک چوراہوں پر آبی جماؤ سے لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ ساتھ ہی نگر نگم کی قلعی بھی کھلتی نظر آرہی ہے۔ جہاں جگہ جگہ پانی اور کچڑے کا انبار لگ گیا ہے۔

ارریہ میں بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل

نگر نگم برسات سے قبل نالے کی صفائی کا لاکھ دعویٰ کرے مگر حقیقت کچھ اور ہے۔ شہر کے ضلع کلکٹریٹ، چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک، کالی مندی، زیرو مائل، بیر گاچھی، اسلام نگر، ککڑوا بستی میں سڑک گڈھے میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں آئے دن حادثہ بھی پیش آرہے ہیں۔

rain turns roads into lakes in araria bihar
ارریہ میں بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل

حالانکہ محکمہ موسمیات نے پہلے سے ہی پریس ریلیز جاری کر الرٹ کر چکی ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں تک سیمانچل کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوگی۔ مسلسل ہو رہی بارش سے ضلع کے نونا، بکرا، پرمان ندی کے آبی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کئی نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاع ہے۔ اگر یہی حال رہا تو عنقریب ارریہ ایک بار پھر سیلاب کی زد میں آ جائے گا۔ تاہم شہر اس وقت بارش سے پوری طرح سے جھیل بن چکا ہے۔

اسلام نگر کا باشندہ نور عالم بتاتے ہیں کہ ککڑوا بستی کے پاس گڈھے میں آئے دن موٹرسائیکل سوار گرتے ہیں۔ اس راستے سے آنے جانے والی خواتین، اسکولی طلبا اور معمر شخص کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نگر پریشد کو چاہیے کہ اس سمت توجہ دے۔

وہیں، آزاد نگر کا باشندہ بشیر عالم کہتے ہیں کہ جس وقت سڑک تعمیر ہوتی ہے، اس وقت مقامی نمائندگان کا پانی نکاسی پر کوئی دھیان نہیں ہوتا ہے اور نہ نالے کی صاف صفائی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے شہر کے لوگوں کو پریشانیوں سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.