ریاست بہار میں 16 جولائی سے 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ جس کے پیش نظر بھارتی ریل نے بہار جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کو اسٹیشن سے گھر جانے کے لئے گاڑی کا انتظام خود کرنے کو کہا ہے۔
بھارتی ریلوے نے اس سلسلے میں تمام زونل اور ڈویژنل افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ریلوے روٹ اور فضائی روٹ پر لاک ڈاؤن میں کوئی پابندی نہیں ہے، ریلوے کی خدمات جاری رہےگی۔
شمالی ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'بہار جانے والی گاڑیوں میں دوسرے روٹ پر چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں زیادہ لوگ بہار جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'بہار میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے لیکن ریلوے کی خدمات جاری رہیں گی۔ ایسی صورتحال میں مسافروں کو دوسری عوامی گاڑیوں کی دستیابی کو خود دیکھنا ہوگا۔ ساتھ ہی گاڑی کے انتظامات خود کرنے پڑیں گے۔'
بتادیں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بہار میں نتیش حکومت نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 16 سے 31 جولائی تک بہار کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ اس دوران ریلوے اور ہوائی سفر جاری رہے گا
وہیں شاپنگ مالز، مذہبی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بند رہے گا۔