ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں ڈیوٹی کے دوران ٹرین سے کٹ کر ایک گینگ مین ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ برونی سمستی پور ریلوے بلاک کے تیگڑا اسٹیشن کے قریب اوور برج کا ہے۔
اطلاع کے مطابق 'پھلوریا کا رہائشی گینگ مین وکیل رام روز کی طرح اوور برج سے تیگڑا اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائن پر ڈیوٹی کر رہا تھا۔ تبھی دونوں اطراف سے آ رہی ٹرین کو دیکھ کر اسے سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس طرف بھاگے، اسی سوچ میں وہ ٹریک پر کھڑے رہ گئے۔ جس وجہ سے وہ ٹرین سے ٹکرا گئے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
واقعے کی اطلاع پر جی آر پی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر ہسپتال بیگوسرائے بھیج دیا۔