ETV Bharat / state

راہل گاندھی کو پٹنہ کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہوگا: سشیل مودی - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ مودی سرنیم والوں کو چور بتانے والے بیان کے خلاف دائر مقدمے میں پیش ہونے کے لیے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو پٹنہ بھی آنا پڑے گا۔

سشیل
سشیل
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 10:39 PM IST

سشیل مودی نے جمعرات کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے کہاکہ راہل گاندھی نے مودی سرنیم والے پسماند طبقہ کے لاکھوں لوگوں کو چور بتانے والا جو شرمناک بیان دیاتھا، اس معاملے میں پیش ہونے کے لیے وہ سورت پہنچے۔ اب اسی طرح انہیں پٹنہ بھی آنا پڑے گا۔ انہوں نے (سشیل مودی) 2019 کے اس بیان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ راہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودے میں گڑبڑی کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے ” چوکیدار چور ہے “ جیسا اوچھا بیان دیا تھا ۔ اس بیان سے ہندوستان کے منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی ہی نہیں، سوا ارب لوگوں کی بے عزتی تھی۔ اس کی وجہ سے انہیں سپریم کورٹ میں معافی مانگنی پڑی تھی۔

مزید پڑھیں :سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

انہوں نے کہا کہ ” راہل کے ایسے بیانات کانگریس کی اوچھی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان کا وزیر اعظم صرف گاندھی سرنیم والے کنبہ سے ہو سکتا ہے۔ آرجے ڈی جیسی کانگریس کی حلیف جماعت اس بیان پر خاموشی اختیار کر کے جمہوریت کو خاندانی بادشاہت میں بدلنے کی حمایت کر رہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.