پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل میں آج شراب بندی ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، اس سے قبل قانون ساز کونسل پہنچی بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے شراب بندی ترمیمی بل کو لے کر حکومت پر جم کر تنقید Rabri Devi Criticized Bihar Government کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت شراب بندی کے حوالے سے صاف نہیں ہے، اگر صحیح ہوتی تو حزب اختلاف بھی اس کی حمایت کرتی۔ وہیں رابڑی دیوی نے بہار میں لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے کہا کہ 'بہار کی حکومت مفلوج ہو چکی ہے۔ اس لیے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ بہار میں ڈکیتی اور قتل جیسی وارداتیں عام ہوچکی crime increased in bihar ہیں، حکومت نے سب کچھ اپنے افسران پر چھوڑ دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی رابڑی دیوی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے لیڈر مسلسل بہار میں یوگی ماڈل کی بات کررہے ہیں اس لیے انہیں بہار کا وزیر کا اعلیٰ بنا دینا چاہئے۔ رابڑی دیوی نے یہ بھی کہا کہ بہار حکومت شراب بندی قانون نافذ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے انہیں اپوزیشن کی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ شراب بندی قانوں بہار میں ناکام ہے گھر گھر شراب کی ڈیلیوری ہو رہی ہے اور حکومت پابندی کا ڈھول پیٹ رہی ہے۔