ETV Bharat / state

المنار ایجوکیئر کے طلبا و طالبات کے درمیان مسابقۃ القرآن

ایک جانب جہاں مسلم طبقے میں کلام الہی قرآن کریم سیکھنے سکھانے کا عمل لوگوں کے گھروں اور اسکولوں و کالجوں سے ختم ہوتا جارہا ہے وہیں کچھ اسکول ایسے بھی ہیں جو اب بھی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو عام کر رہے ہیں۔

مسابقۃ القرآن
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 7:22 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ میں واقع المنار ایجوکئیر اسکول ایک ایسا اسکول ہے جہاں بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ بنیادی دینی تعلیم سے بھی روشناس کیا جاتا ہے۔ ایسے میں آج اسکول کے احاطے میں طلباء کے درمیان مسابقۃ القرآن کا پرشکوہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شہر کے معززین نے شرکت کی۔

المنار ایجوکئیر کے طلبا و طالبات کے درمیان مسابقۃ القرآن

مسابقۃ القرآن میں مولانا ڈاکٹر قمر فلاحی، مولانا شوکت علی قاسمی اور قاری اطہر قاسمی بحیثیت جج رہے۔

اس پروگرام میں طلبا و طالبات نے بہترین انداز میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔ طلبا و طالبات نے تجوید کے مطابق مخارج کی ادائیگی کی اور بہترین لب و لہجے میں کلام الہی کی تلاوت کی جس سے تمام شرکأ محظوظ ہوئے۔

علاوہ ازیں جج حضرات طلباء سے بطور امتحان قرآن شریف کی مختلف آیات کی تلاوت کرائی اور بچوں نے بھی اپنی بہترین ذہانت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ان آیات کی تلاوت کی۔

پروگرام کے آخر میں کامیاب طلبا و طالبات کو اسکول کے چیئرمین ماسٹر محمد محسن کے ہاتھوں انعامات و اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی جامع مسجد ارریہ کے امام و خطیب مفتی آفتاب عالم مظاہری نے کہا کہ المنار ایجوکئیر کی یہ بہترین اور قابل تحسین کوشش ہے جہاں طلباء کو اس نہج سے تعلیم دی جا رہی ہے، مجھے جیسی امید تھی بچوں نے ویسا ہی پروگرام پیش کیا اور بچوں کے قرآن کی تلاوت سے دل مسحور ہوا۔

دارالعلوم رحمانی کے شیخ الحدیث مفتی علیم الدین نے کہا کہ آج کے دور میں اس طرح کے پروگرام اسکولوں میں ہونا بہت ضروری ہے، اب ہمارے درمیان ایسے پروگرام ہونے کے بجائے فحش پروگرام منعقد ہوتے ہیں جس سے بچوں پر غلط اثرات پڑتے ہیں۔

المنار ایجوکئیر کے ڈائریکٹر عفان کامل نے بتایا کہ ہمارے یہاں یہ پروگرام ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور ایسے پروگرام کرنے کا مقصد بچوں میں قرآن کے تعلق سے بیداری اور دلچسپی پیدا کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ قرآن ہی سرمایہ حیات ہے۔ اس سے غفلت نہیں برتی جا سکتی۔

Intro:المنار ایجوکئیر کے طلباء کے درمیان مسابقۃ القرآن کا انعقاد

ارریہ : قرآن سیکھنے سیکھانے کا عمل اس دور میں جہاں لوگوں کے گھروں اور اسکولوں و کالجوں سے ناپائید ہو رہا ہے وہیں کچھ اسکول ایسے بھی ہیں جو اب بھی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بالخصوص قرآن کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں. ایسے ہی ارریہ شہر میں واقع المنار ایجوکئیر اسکول ہے جہاں بچوں کے درمیان عصری تعلیم کے ساتھ بنیادی دینی تعلیم سے بہرور کیا جا رہا ہے. ایسے میں آج اسکول کے احاطے میں طلباء کے درمیان مسابقۃ القرآن پروگرام کا انعقاد ہوا. پروگرام میں شہر کے معززین نے شرکت کی.

Body:مسابقۃ القرآن میں جج کے طور پر مولانا ڈاکٹر قمر فلاحی، مولانا شوکت علی قاسمی اور قاری اطہر قاسمی نے شرکت کی. پروگرام میں طلبا و طالبات نے بہترین انداز میں تجوید کے مطابق مخارج کی ادائیگی کرتے ہوئے بہترین لب و لہجہ میں قرآن پاک کی تلاوت کی جس سے وہاں موجود لوگ محظوظ ہوئے. علاوہ ازیں جج حضرات طلباء سے بطور امتحان قرآن پاک کے مختلف جگہوں سے قرآن کی آیت پڑھاوائی اور بچوں نے بھی یادداشت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آیت کی تلاوت کی. پروگرام کے آخر میں کامیاب طلبا و طالبات کو اسکول کے چیئرمین ماسٹر محمد محسن کے ہاتھوں انعام و اکرام سے بھی نوازا گیا.

Conclusion:اس موقع پر مہمان خصوصی جامع مسجد ارریہ کے امام و خطیب مفتی آفتاب عالم مظاہری نے کہا کہ المنار ایجوکئیر کی یہ اچھی کوشش اور قابل تحسین ہے جہاں طلباء کو اس نہج سے تعلیم دی جا رہی ہے، مجھے جیسی امید تھی بچوں نے ویسا ہی پروگرام پیش کیا اور بچوں کے قرآن کی تلاوت سے دل مسحور ہوا. دارالعلوم رحمانی کے شیخ الحدیث مفتی علیم الدین نے کہا کہ آج کے دور میں اس طرح کے پروگرام اسکولوں میں ہونا بہت ضروری ہے، اب ہمارے درمیان ایسے پروگرام ہونے کے بجائے فحش پروگرام منعقد ہوتے ہیں جس سے بچوں پر غلط اثرات پڑتے ہیں. المنار ایجوکئیر کے ڈائریکٹر عفان کامل نے بتایا کہ ہمارے یہاں یہ پروگرام ہر سال منعقد ہوتا ہے اور ایسے پروگرام کرنے کا مقصد بچوں میں قرآن کے تعلق سے بیداری اور دلچسپی پیدا کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ قرآن ہی سرمایہ حیات ہے. اس سے غفلت نہیں برتی جا سکتی.

پی ٹو سی....... عارف اقبال

بائٹ..... مفتی علیم الدین قاسمی ، شیخ الحدیث دارالعلوم رحمانی (پہچان، سفید داڑھی)
بائٹ....... مفتی آفتاب عالم مظاہری ، امام و خطیب جامع مسجد ارریہ (پہچان، لال داڑھی)
بائٹ....... عفان کامل ، ڈائریکٹر المنار ایجوکئیر ارریہ (پہچان ، کالی داڑھی)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.