ETV Bharat / state

بہارحکومت سے جیتن رام مانجھی کے سوال - بہار حکومت پھنسے مزدوروطلباء کوکیوں نہیں لارہی ہے واپس

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے سوالیہ لہجے میں کہا ہے کہ حکومت کارکنوں اور طلبا کوآخر واپس کیوں نہیں لا رہی ہے، مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد بھی ریاستی حکومت خاموش ہے، انتظامات نہیں ہیں تو مرکز سے بھی تعاون لیاجا سکتا ہے۔

بہار حکومت پھنسے مزدوروطلباء کوکیوں نہیں لارہی ہے واپس

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:39 PM IST

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اورطلباء کولانے کا ایک بارپھرمطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جب مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے تو یہاں جوبھی محدودوسائل ہیں اس کے ذریعے مزدوروں وطلباء کو لاناچاہئے۔ریاستی حکومت نے صرف اس فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے تاہم لانے کی کاروائی پر کوئی کام نہیں شروع کیاگیا ہے ۔

بہار حکومت پھنسے مزدوروطلباء کوکیوں نہیں لارہی ہے واپس

انہوں نے وزیراعلی نتیش کمار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر وقت پر مزدوروں اور طلباء کو واپس نہیں لایاگیا تو کوئی بڑی انہونی ہوسکتی ہے۔ سیکڑوں مزدور راستے میں پھنسے ہیں جنہیں کھانے پینے کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ بھوکے پیاسے وہ پیدل ہی سفر کررہے ہیں۔

اگر انہیں راستے میں مدد نہیں پہنچائی گئی تو جان بھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے اسمبلی حلقہ امام گنج کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انہیں خبر ملی ہے کہ مہاراشٹر سے بڑی تعداد میں ان کے حلقے کے مزدور پیدل سفر کررہے تھے جنہیں راستے میں کھانا پینا نہیں مل رہاہے جس کی وجہ وہ موت کے منھ میں کھڑی ہے۔

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی لاک ڈاون میں پھنسے سبھی مزدوروں اور طلباء کولانے کامطالبہ پہلے سے ہی کررہے ہیں ، مانجھی نے اس کے لئے ریاست کے وزیراعلی کو مکتوب بھی لکھاتھا تاہم ابھی تک مزدوروں کی واپسی نہیں ہونے سے مانجھی حکومت کے رویہ سے خفا بھی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.