مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بارش ہی نہیں اگر آندھی اور طوفان ہوتی ہے تب بھی ہم اپنی جگہ سے ہٹنے والے نہیں ہیں۔'
احتجاجی مظاہرہ میں شامل بابل عالم کہتے ہیں کہ 'حکومت ہند شہریت ترمیمی قانون کو جب تک واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
دہلی کے جعفر آباد، سلم پور وغیرہ میں ہوے تنازعہ کو لے کر انہوں نے کہا کہ 'شاہین باغ کی طرز پر ملک کے سبھی حصوں میں پرامن طریقے سے مظاہرے کئے جا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ مظاہرین کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں، انہیں حراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔'
بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر نے مزید کہا کہ 'دہلی میں جہاں ایک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہمان نوازی کی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف مظاہرین پر فائرنگ کی جارہی ہے۔ انہیں زخمی کیا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟'
انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہے مظاہرے کو سنجیدگی سے لیں۔ بات چیت کا سلسلہ شروع کریں اور شہریت ترمیمی قانون کو واپس لیں۔
این پی آر کے تعلق سے بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر بابل عالم نے کہا کہ 'صرف بہار میں این پی آر میں ترمیم لانے سے نہیں ہوگا بلکہ اسے ملک بھر میں نافذ کیا جائے اور پرانے طریقے سے یعنی 2010 کے طرج پر ہی ملک بھر میں این پی آر ہو۔'